• صارفین کی تعداد :
  • 11632
  • 11/20/2016
  • تاريخ :

امام خمینی(رہ)کےآثـــار اورتصانیف (اٹھارواں حصّہ)

ایران

۳۷. مناہج الوصول الیٰ علم الاصول:
 یہ کتاب عربی زبان میں ہے اور دو جلدوں پرمشتمل ہے۔ مولف نے ١٣٧٣ه؁ق میں علم اصول کی تدریس کے بعد اس کو تالیف کیا۔ یہ کتاب انقلاب اسلامی کے بعد طبع ہوئی۔ اس سے پہلے آپ کے اصولی نظریات کو آپ کے شاگردوں کی تقریرات خصوصاً جعفر سبحانی کی کتاب ''تہذیب الاصول'' سے حاصل کیا جاتا تها۔
    ''تہذیب الاصول، لمحات الاصول اور انوار الہدایہ'' کی بہ نسبت اس اصولی کتاب کی خصوصیت آپ کے قلم سے مباحث کا ایجاز کے ساته بیان کیا جانا اور نظریات وآراء کا دقیق استناد ہے۔ البتہ یہ کتاب علم اصول کے تمام مباحث پرمشتمل نہیں ہے۔ اس میں صرف الفاظ وہ بهی مطلق ومقید تک کی بحث ہے۔
    یہ کتاب ادارہ تنظیم ونشر آثار امام خمینی ؒنے تحقیق وتصحیح اور فہرستوں کے استخراج کے ساته ١٤١٤ه؁ق میں شائع کی۔
۳۸. نامہ ہائے عرفانی از جلوہ ہائے عرفانی:
 امام خمینی ؒ نے عرفاء کی روش پر اپنے متعلقین کو مخاطب کر کے اخلاقی اور سیر وسلوک کے دستور العمل تحریر فرمائے ہیں جن کے نمونے ''محرم راز، رہ عشق اور نقطہ عطف'' جیسی کتابوں میں ادارہ تنظیم ونشر آثار امام خمینی ؒ نے شائع کئے ہیں۔ اب ان خطوط کا مجموعہ فارسی میں ''جلوہ ہائے رحمانی'' کے نام سے اور عربی میں ''المظاہر العرفانیہ'' کے نام سے شائع کیا گیا ہے۔ یہ خطوط مختلف تاریخوں میں ١٤٠٢ سے لے کر ١٤٠٨ه؁ق تک تحریر کئے گئے، یہ چه عدد ہیں۔ ( جاری ہے )