• صارفین کی تعداد :
  • 11124
  • 11/20/2016
  • تاريخ :

امام خمینی(رہ)کےآثـــار اورتصانیف (حصّہ سیزدھّم)

انقلاب اسلامي ايران

 ۲۷. شرح دعائے سحر:
 یہ کتاب حضرت امام محمد باقر (ع) سے منقول دعائے سحر کہ جس کو آپ ؑ رمضان المبارک میں سحر کے وقت پڑها کرتے تهے، کی شرح ہے۔ حضرت امام علی رضا(ع)نے ایک دوسرے طریقہ سے اس دعا کی تصحیح وتصدیق فرمائی ہے۔
    امام خمینی ؒنے ١٣٤٧ه؁ق میں اس کتاب کو عربی زبان میں تحریر فرمایا اور آیات وروایات سے استفادہ کرتے ہوئے اس کے مبہم اور اہم عرفانی واعتقادی نکات کی شرح کی ہے۔
    شاید یہ آپ کی پہلی کتاب ہے اس کو آپ نے ٢٧ سال کی عمر میں تحریر کیا۔ علوم نقلی وعقلی کے حصول کے بعد آپ عرفان کی طرف متوجہ ہوئے اور اپنے استاد مرحوم شاہ آبادی سے متاثر ہو کر بارہا بہت سے مطالب کو ان سے نقل اور ان کے نظریہ کو اس کتاب میں تحریر کیا ہے۔
    اگرچہ یہ کتاب بارہا چهپ چکی ہے لیکن اس کتاب کا آخری ایڈیشن خصوصیت کا حامل ہے کہ جسے ادارہ تنظیم ونشر آثار امام خمینی ؒنے (١٤١٦ه؁ق) میں تحقیق وتصحیح اور فہرستوں کے ساته شائع کیا ہے۔
۲۸. شرح حدیث جنود عقل وجہل:
 یہ کتاب حضرت امام جعفر صادق(ع)کی اس روایت کی شرح ہے جو کہ ''جنود عقل وجہل'' کے نام سے موسوم ہے اور اخلاقی فضائل ورذائل کے ٧٥ عناوین پرمشتمل ہے [3]اور امام خمینی ؒنے اس کے ٢٥ عنوان تک کی شرح اس کتاب میں فارسی میں کی ہے۔ کتاب کے پہلے حصہ میں آپ نظری پہلو، اوصاف عقل وجہل کے تجزیہ اور ان کے وجود وخلقت کی کیفیت پر بحث کرتے ہیں اور دوسرے حصہ میں عملی پہلو، اخلاقی وانسان شناسی کے مسائل اور سیر وسلوک کے موضوعات کی طرف رہنمائی پر توجہ دیتے ہیں۔ امام خمینی ؒنے اس کتاب کے مطالب کو پہلے اپنے دروس میں بیان کیا، پهر ان درسوں کو ماہ رمضان ١٣٦٣ه؁ق میں ٤٣ سال کی عمر میں شہر محلات میں تحریر اور مکمل کیا۔[4]
    ظاہراً آپ کا ارادہ تها کہ حدیث کے بقیہ حصوں کو ایک دوسری جلد میں بیان کریں لیکن اس کا موقع نہیں ملا۔ اس کتاب کے کچه حصے پہلی مرتبہ تین جلدوں میں ''اخلاق اسلامی'' کے نام سے شیخ علی تہرانی کے توسط سے ٩٧، ١٣٩٨ه؁ق میں شرح کے ساته انتشارات خانہ کتاب یزد، کانون نشر کتاب اور انتشارات حکمت نے شائع کئے، لیکن بعد میں اس کتاب کو موجود نسخوں سے مطابقت اور تصحیح کر کے فہرستوں کے ساته ١٣٧٧ه؁ش (١٩٩٨ ء) میں ادارہ تنظیم ونشر آثار امام خمینی ؒنے شائع کیا۔ ( جاری ہے )