امیرالمؤمنین علیہ السلام کے منتخب حکیمانہ کلمات (69،70،71)
قول نمبر69 :
اگر حسب منشا تمہارا کام نہ بن سکے تو پھر جس حالت میں ہو مگن رہو ۔
قول نمبر 70 :
جاہل ہمیشہ افراط و تفریط کا شکار رہتا ہے یا حد سے آگے بڑھ جاتا ہے یا پیچھے ہی رہ جاتا ہے ( کہ اسے حد کا اندازہ ہی نہیں ہے ) ۔
قول نمبر 71 :
جب عقل مکمل ہوتی ہے تو باتیں کم ہو جاتی ہیں ( کہ عاقل کو ہر بات تول کر کہنا پڑتی ہے ) ۔
تشریح :
بسیار گوئی پریشان خیالی کا اور پریشان خیالی عقل کی خامی کا نتیجہ ہوتی ہے .اور جب انسان کی عقل کامل اور فہم پختہ ہوتا ہے تو اس کے ذہن اور خیالا ت میں توازن پیدا ہوجاتا ہے .اور عقل دوسرے قوائے بدنیہ کی طرح زبان پر بھی تسلط و اقتدار حاصل کر لیتی ہے جس کے نتیجہ میں زبان عقل کے تقاضوں سے ہٹ کر اور بے سوچے سمجھے کھلنا گوارا نہیں کرتی اور ظاہر ہے کہ سوچ بچار کے بعد جو کلام ہوگا ,وہ مختصر اور زوائد سے پاک ہوگا .
مرو چوں عقلس بیفزائد بکا ہد در سخن تا نیابد فرصت گفتار نکشاید ذہن
پیشکش : شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان
متعلقہ تحریریں:
امیرالمؤمنین علیہ السلام کے منتخب حکیمانہ کلمات (55،56،57 )
امیرالمؤمنین علیہ السلام کے منتخب حکیمانہ کلمات ( 51،52،53،54 )