پہیلیاں ( 71 تا 80 )
{71}
سفيد مرغي سبم پونچھ |
تو نہ سمجھے تو ماموں سے پوچھ |
{72}
ہم نے ديکھے چار يار |
آئے منڈی سے بازار |
ايک کے سر پر ٹوپي |
ايک کے سر پر بال |
ايک کے پيٹ ميں پتھر |
ايک کے پيٹ ميں دال |
{73}
سامنے آئے کر دے دو |
مارا جائے نہ زخمي ہو |
{74}
ايک پيڑ کے دو ہيں تنے |
دس شاخیں دو ہيں پھلياں |
ايسا پيڑ کہيں نہ ديکھا |
گرچہ گوميں ہيں سب گلياں |
{75}
چھوٹي سي اک بٹيا |
گز بھر اس کي چٹيا |
{76}
ميں کالي کالي ہوں |
ميں گول گول ہوں |
ميں ہو ہو ہو |
ميں ہا ہا ہا |
{77}
بھائيوں کے کان ميں |
بے بے گھس گئي |
{78}
نام ہے اس کا کالا کال |
چھک سے اپنے منہ کو کھولے |
پھک سے جھاگ اڑائے |
جلدي جلدي اس کو پي لو |
ورنہ وہ بہہ جائے |
|
{79}
اونٹ کي سي بيٹھک |
ہرن کي سي چال |
نہ کوئي اس کي دم |
نہ کوئي اس کي کھال |
{80}
ديکھو اک پتے کا کملا |
ڈالو سبز، نکالو لال |
جوابات :
{71}
مولي
{72}
انار۔
ناريل۔
آم۔
امرود۔
{73}
آئينہ
{74}
انسان
{75}
سوئي دھاگہ
{76}
کالي مرچ
{77}
چابي تالا
{78}
کوکا کول
{79}
مينڈک
{80}
پان
پیشکش : شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان
متعلقہ تحریریں:
ایک مکڑا اور مکھی
ہمدردی
ہماری گائے
ماں کا خواب
لالچ بری بلا ہے
پرندے کی فریاد