• صارفین کی تعداد :
  • 6013
  • 10/20/2008
  • تاريخ :

ہمدردی

بلبل

 

(ماخوذ از ولیم کوپر)

بچوں کے لیے

 

ٹہنی پہ کسی شجر کی تنہا
بلبل تھا کوئی اداس بیٹھا

 

کہتا تھا کہ رات سر پہ آئی

اُڑنے چگنے میں دن گزارا

 

پہنچوں‌ کس طرح آشیاں تک

ہرچیز پہ چھا گیا اندھیرا

 

سُن کے بلبل کی آہ وزاری

جگنو کوئی پاس ہی سے بولا

 

حاضر ہوں مدد کو جان و دل سے

کیڑا ہوں اگرچہ میں ذرا سا

 

کیا غم ہے جو رات ہے اندھیری

میں راہ میں روشنی کروں گا

 

اللہ نے دی ہے مجھ کو مشعل

چمکا کے مجھے دیا بنایا

 

ہیں لوگ وہی جہاں میں اچھے

آتے ہیں جو کام دوسروں کے

 

 

شاعر کا نام: علامہ محمد اقبال

پیشکش: شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان


متعلقہ تحریریں:

تین سوالوں کا ایک جواب

اٹھاتا ہوں پھر ہاتھ لب پہ دعا ہے

 تاروں بھری رات

رات

 ہماری زبان – ترانہ 

خدا کي تعريف