• صارفین کی تعداد :
  • 5650
  • 8/23/2008
  • تاريخ :

خدا کي تعريف

الله

تو سب کا مالک سب کا خدا تو!
بے آسرا ہم اور آسرا تو!

 

بندوں پہ شفقت ہے کام تیرا!

لیتے ہیں ہر دم ہم نام تیرا!

 

تو نے بنائی یہ ساری دنیا!

یہ خوب صورت یہ پیاری دنیا!

 

حیوان انساں تو نے بنائے!

شہر اور بیاباں تو نے بسائے!

 

روشن کئے ہیں تو نے یہ تارے!

یہ ننھے ننھے یہ پیارے پیارے!

 

باغوں میں تو نے پودے اگائے!

پھول اور پھل سب تو نے بنائے!

 

تو نے سمجھ کو بڑھنا سکھایا!

لکھنا سکھایا پڑھنا سکھایا!

 

ہے عام سب پر احسان تیرا!

اختر کو یا رب ہے دھیان تیرا!

کتاب کا نام :   پھولوں کے گیت
شاعر کا نام :   اختر شیرانی

پیشکش      : شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان


متعلقہ تحریریں:

 صبح عمل

 تین سوالوں کا ایک جواب