شير خرما
اشیاء:
چھوہارے | آدھا پائو |
کھوپرا | آدھا پائو |
کشمش | ايک چھٹانک |
چھوٹي الائچي | چھ عدد |
پستہ | پچاس گرام |
سوياں | ايک پائو |
دودھ | ايک کلو |
شکر | حسب ذائقہ |
لونگ | دو عدد |
بادام | پچاس گرام |
گھي | حسب ضرورت |
ترکيب : سويوں کو ابال کر اس ميں تھوڑا سا گھي ملا کر الگ رکھ ديں اور چھوہارے باريک کاٹ ليں۔ بادام اور پستے بھي کاٹ ليں، اب حسب منشاء گھي لے کر اس ميں لونگ اور الائچي کے دانے ملا کر ہلکي آنچ پر سرخ کر ليں، اس کے بعد ابلتے ہوئے دودھ ميں کٹا ہوا سارا ميوہ ملا ديں پھر تھوڑي دير تک پکائيں، پھر اتار کر ابلي ہوئي سوياں اس میں ملا ديں، اور حسب ذائقہ شکر ملا کر آنچ ديں، اتنا پکائيں کہ سوياں اور دودھ يک جان ہو جائيں اور گاڑھا پن آجائے، اپني مرضي کے مطابق جتنا گاڑھا کرنا چائيں کر لیں، مزيدار شير خرما تيار ہے۔
ڈیلی آگ ڈاٹ کام
متعلقہ تحریریں:
مٹر آلو کے رول
ٹماٹو کیچپ کی تیاری
ابلی ہوئی ا روی کی سبزی
بگھارے چنے
آلو اور اجوئن کا سلاد
سبزیوں کا پلائو
انڈین بھاجی
ناریل کی مٹھائی
چکوترے کا کيک
گلاب جامن