مٹر آلو کے رول
اشیاء:
آلو | ايک کلو |
مٹر | ايک کلو |
لہسن | تيس گرام |
پياز | پچاس گرام |
ادرک | بيس گرام |
ہلدي | ايک چھوٹا چمچہ |
ثابت مرچ | حسب ضرورت |
دار چيني | دو گرام |
زيرہ | دو گرام |
الائچي | دو گرام |
لونگ | دو گرام |
کالي مرچيں | دو گرام |
ليموں کا رس | چار چمچہ |
نمک | حسب ضرورت |
آئل | حسب ضرورت |
ترکيب :
لہسن، پياز اور ادرک چھيل کر باريک کاٹ ليں، آلوئوں کو پاني سے دھو کر صاف کريں اور چھيل کر کاٹ ليں، پھر ثابت سرخ مرچيں ، کالي مرچيں، نمک، لونگ، الائچي ، دار چيني، ادرک، لہسن، ہلدي کو ايک جگہ اکھٹا کر کے مکس کريں اور سل پر باريک پيس ليں، اس کے بعد ايک برتن ميں آئل ڈال کر چولہے پر رکھيں، اس ميں پياز ڈال کر سرخ کريں، پھر اس ميں مصالحہ ڈال کر پاني کا ہلکا سا چھينٹا لگائيں اور مصالحہ بھون ليں، تين منٹ کے بعد اس میں مٹر ڈاليں اور کفگير کے ساتھ ہلائیں اب اس میں آلو ڈاليں اور حسب ضرورت پاني بھي ڈال ديں اور اوپر ڈھکن دے کر اس وقت تک پکائيں جب تک کہ آلو گل نہ جائيں، جب آلو اور مٹر نرم ہو جائيں تو ان ميں زيرہ ڈال کر آنچ ہلکي کر ديں، مزيد پانچ منٹ تک آگ پر رکھيں اور پھر نيچے اتار ليں اور گرم گرم کھانے کے لئے پيش کريں۔
آئی پاک
متعلقہ تحریریں:
انڈین بھاجی
گلاب جامن
رينبو پيزا
ہُمس
خراساني برياني
جئی کے چهوٹے کیک
بروکلی اور لیمن ڈریسنگ
انناس كا سلاد
فش شاوڈر
گاجر سالاد