انڈین بھاجی
اشیاء :
ہری میتھی | چھوٹی گٹھی |
بینگن | ایک عدد |
ٹماٹر | ایک عدد |
بڑی ہری مرچ | پانچ عدد |
ادرک | 20 گرام |
لہسن | دس جوے |
ہلدی | حسب ذائقہ |
نمک | حسب پسند |
ہینگ | تھوڑی سی |
پیاز | دو عدد |
آلو | دو عدد |
کوکنگ آئل | ایک کپ |
ترکیب:
رات بھر کی بھگوئی ہوئی چنے کی دال کو اچھی طرح سے دھو لیں اور اسے پریشر کوکر میں تھوڑا سا پانی ڈال کر گلالیں تاکہ یہ نرم ہو جائے۔ آلو کے چوکور چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کریں جبکہ دیگر سبزیاں اچھی طرح سے دھو کر بڑی بڑی کاٹ لیں۔ صرف بینگن اور ٹماٹر چھوٹے کاٹیں، ہری مرچ بھی باریک کاٹ لیں ادرک اور لہسن پیس لیں۔ اب دال میں تمام سبزیاں، سبز مرح اور بینگن بھی ڈال اور انہیں گلا لیں تاکہ یہ پالک میں یک جان ہو جائیں۔ اسی دوران نمک بھی شامل کر لیں۔ ایک کڑاھی میں ڈالڈا کوکنگ آئل گرم کر کے بینگن ڈالیں۔ جب سرخ ہو جائے تو ہلدی ادرک اور لہسن ڈال کر بھونیں، ساتھ ساتھ پانی کا چھینٹا بھی دیتے جائیں۔ اب کوکر سے ترکاری نکال کر کڑاہی میں ڈال دیں اور خوب بھونیں۔ جب سبزی آئل چھوڑ دے تو آپ کی بھاجی تیار ہے جو 6 افراد کیلئے کافی ہے جس کے پکانے میں 50 سے 55 منٹ کا وقت صرف ہو سکتا ہے۔
ڈیلی آگ ڈاٹ کام
متعلقہ تحریریں:
رينبو پيزا
ہُمس
خراساني برياني
جئی کے چهوٹے کیک
بروکلی اور لیمن ڈریسنگ
انناس كا سلاد
فش شاوڈر
گاجر سالاد
چکن نوڈلز سوپ
چکن رول