فش شاوڈر
اشیاء:
مچهلی کے قتلے | آدها کیلو |
کٹے ہوئے پیاز | آدها کپ |
ٹماٹر کا ڈبہ | ایک عدد |
پانی | دو کپ |
آلو( باریک کٹے ہوئے) | ایک کپ |
گاجر ( باریک کٹے ہوئے) | آدها کپ |
ٹماٹو کچپ | 1/3 کپ |
نمک و سیاه مرچ | ایک ایک چائے والی چمچ |
دسٹو ساس | ایک ایک چائے والی چمچ |
ترکیب:
ایک بڑے ساس پین میں ایک کهانے والا چمچ تیل گرم کرکے پیاز تلیں جب نرم ہوجائے تو ٹماٹروں کا ڈبہ بمعہ اس کا جوس ڈالیں ( یا آدها کلو ٹماٹروں میں ایک کپ پانی ڈال کر گلا لیں)
ٹماٹو کچپ، نمک، سیاه مرچ، آلو، گاجر و سٹو ساس اور پانی ملا کر پکائیں- (ہلکی آنچ پر تقریبأ آدها گهنٹہ)
مچهلی میں سے کاٹنے نکال کر ایک ایک آنچ کے ٹکڑے کاٹ لیں اور سوپ میں ڈال دیں-
تقریبأ پندره منٹ ہلکی آنچ پر ڈهانپ کر پکائیں- تا کہ مچهلی بالکل گل جائے اور گوشت بکهرنے لگے- پیالوں میں ڈال کر پارسلے چهڑک کے پیش کریں- فی کس ایک پیالہ سوپ = 210حرارے
کتاب کا نام : کوکب کک بک
پیشکش : شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان
متعلقہ تحریریں:
كوہلو گرما
چكن ڈرم سٹك