جئی کے چهوٹے کیک
اشیاء:
جئی کے دانے (ڈبے میں بند ملتے ہیں) | 2.5 کپ |
کٹے ہوئے خشک میوه جات | 1.4 کپ |
کشمش | 1.4 کپ |
بیکنگ پوڈر | دو چائے والے چمچ |
نمک | 1.2 چائے والے چمچ |
بالائی نکلا دوده | 1.2 کپ یا حسب ضرورت |
شہد | 1.3 کپ |
انڈے | دو عدد |
کارن یا کینولہ آئل | دو کهانے والے چمچ |
اوون کو 450 پر گرم کرلیں - ایک ٹرے جس میں چهوٹی چهوٹی پیالیاں سی بنی ہوئی ہیں وه لے لیں اور ہلکا سا تیل پیالیوں میں لگالیں- ایک پیالے میں تمتم خشک اجزاء ملا کر انڈے بهی شامل کردیں اور شہد بهی- پهر دوده کے ساته اس طرح حل کریں کہ آمیزه جڑا جڑا سا نرم سا بن جائے- باره عدد چهوٹی پیالیوں والی ٹرے میں ہر پیالی میں اتنا ڈالیں کہ بهر جائے-
پندره منٹ تک بیک کریڑ تا کہ گولڈن ےوجائیں- گرم گرم پیش کریں چائے یا کافی کے ساته- ( اگر باره کی بجائے زیاده چهوٹے سائز 18 کپ کیک بنائین تو حرارے بهی کم ہوں گے)
فی کس ایک کپ کیک میں 150 حرارے ہوں گے-
کتاب کا نام : کوکب کک بک
پیشکش : شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان
متعلقہ تحریریں:
گاجر سالاد
چکن نوڈلز سوپ