• صارفین کی تعداد :
  • 3276
  • 12/1/2009
  • تاريخ :

ازدوا ج پيغمبر (ص) ا كرم اور مفہوم اہلبيت (ع) ( حصّہ سوّم )

پيغمبر اکرم (ص)

ازدوا ج پيغمبر (ص) ا كرم اور مفہوم اہلبيت (ع)

ازدوا ج پيغمبر (ص) ا كرم اور مفہوم اہلبيت (ع) ( حصّہ دوّم )

11 _ شہر بن حوشب ام سلمہ سے نقل كرتے ہيں كہ رسول اكرم(ص) ميرے پاس تھے اور على (ع) و فاطمہ (ع) و حسن (ع) و حسين (ع) بھى تھے، ميں نے ان كے لئے غذا تيار كى اور سب كھاكر ليٹ گئے تو پيغمبر (ص) اكرم نے ايك عبا يا چادر اوڑھادى اور فرمايا كہ خدايا يہ ميرے اہلبيت (ع) ہيں، ان سے ہر رجس كو دور ركھنا اور انھيں مكمل طور سے پاك و پاكيزہ ركھنا

( تفسير طبرى 22 ص 6 )_

12 _ زوجہ پيغمبر (ص) جناب ام سلمہ كے غلام عبداللہ بن مغيرہ كى روايت ہے كہ آپ نے فرمايا كہ آيت تطہير ان كے گھر ميں نازل ہوئي جبكہ رسول اكرم(ص) نے مجھے حكم ديا كہ ميں على (ع) و فاطمہ (ع) اور حسن (ع) و حسين (ع) كو طلب كروں اور ميں نے سب كو طلب كرليا، آپ نے داہنا ہاتھ على (ع) كے گلے ميں ڈال ديا اور باياں ہاتھ حسن (ع) كے گلے ميں، حسين (ع) كو گود ميں بٹھايا اور فاطمہ (ع) كو سامنے، اس كے بعد دعا كى كہ خدايا يہ ميرے اہل اور ميرى عترت ہيں لہذا ان سے رجس كو دور ركھنا اور انھيں مكمل طريقہ سے پاك و پاكيزہ ركھنا ... اور يہ بات تين مرتبہ فرمائي تو ميں نے عرض كى كہ پھر ميں ؟ تو فرمايا كہ انشاء اللہ تم خير پر ہو _

( امالى طوسى 263 / 482 _ تاريخ دمشق حالات امام حسين (ع) 67 / 97 ليكن اس ميں راوى كا نام عبداللہ بن معين ہے جيسا كہ امالى كے  بعض نسخوں ميں پايا جاتاہے)

13 _ عطا ابن ابى رباح كہتے ہيں كہ مجھ سے اس شخص نے بيان كيا جس نے جناب ام سلمہ كو يہ بيان كرتے سنا تھا كہ رسول(ص) اكرم ان كے گھر ميں تھے اور فاطمہ (ع) ايك برمہ (ہانڈي) ليكر آئيں جس ميں ايك مخصوص غذا تھى اور رسول اكرم(ص) كى خدمت ميں حاضر ہوگئيں تو حضرت نے فرمايا كہ اپنے شوہر اور بچوں كو بلاؤ اور جب سب آگئے اور كھانا كھاليا تو ايك بستر پر ليٹ گئے جس پر خيبرى چادر بچھى ہوئي تھى اور ميں حجرہ ميں مشغول نماز تھى تو آيت تطہير نازل ہوئي اور آپ نے اس چادر كو سب كے اوپر ڈھانك ديا اور ايك ہاتھ باہر نكال كر آسمان كى طرف اشارہ كيا كہ خدايا يہ ميرے اہلبيت (ع) اور خواص ہيں، ان سے ہر رجس كو دور ركھنا اور انھيں مكمل طور پر پاكيزہ ركھنا، خدايا يہ ميرے اہلبيت (ع) ہيں ان سے ہر رجس كو دور ركھنا اور انھيں مكمل طور سے پاك و پاكيزہ ركھنا _

ام سلمہ كہتى ہيں كہ ميں نے اس گھر ميں سرڈال كر گذارش كى كہ كيا ميں بھى آپ كے ساتھ ہوں يا رسول اللہ(ص) ؟ تو آپ نے فرمايا كہ تمھارا انجام خير ہے، تمہارا انجام بخير ہے _

(مسند احمد بن حنبل 10 ص 177 / 26570_ فضائل الصحابہ ابن حنبل 2 ص 587 / 994 _ تاريخ دمشق حالات امام حسن (ع) 68 ص 123 ، مناقب ابن مغازلى 304 / 348 ، مناقب امير المومنين كوفى 2 ص 161 / 638 بروايت ابويعلى كندي)_

https://www.maaref-foundation.com