• صارفین کی تعداد :
  • 2865
  • 4/13/2011
  • تاريخ :

نگاہ دہر ہے پھر ابن  بوتراب (عج) کی سمت ( حصّہ پنجم )

ابن  بوتراب (عج)

یعسوب (ع) المومنین کے پوتے کو سلام

حتی کہ لوگ اپنی سابقہ نیک حالت پر واپس آجائیں گے۔ اللہ تعالیٰ تین ہزار فرشتوں کے ذریعے ان کی مدد فرمائیں گے۔ جو ان کے مخالفین کے چہروں اور کولہوں پہ مارتے ہونگے۔

''تنزل الملائکۃ والروح فیھا باذن ربھم من کل امر'' کی ظاہری تفسیر ہوگی تو باطنی تفسیر بھی ڈھونڈو کہ نزول آیت سے اب تک فرشتے کس کے پاس آتے رہے۔؟

ان کے لشکر کے سب سے آگے جبرئیل علیہ السلام اور حفاظت کی خاطر سب سے پیچھے میکائیل علیہ السلام ہوں گے۔ ان کے زمانے میں بھیڑیئے اور بکریاں ایک جگہ چریں گے۔ بچے سانپ اور بچھؤوں سے کھیلیں گے اور وہ انہیں کچھ نقصان نہ پہنچا سکیں گے۔

حافظ اگر ہو عدل جناب امیر (ع) کا

شعلہ پہن لے جسم پہ کرتا حریر کا

(میر انیس)

انسان ایک مُد( خاص مقدار) بوئے گا ور اس سے سات سو ( مد) کی پیداوار ہوگی۔ سود خوری، وباؤں کا نزول، زنا اور شراب نوشی ختم ہوجائے گی۔ لوگوں کی عمریں لمبی ہونگی۔ امانتوں کی ادائیگی کا اہتمام کیا جائے گا، شریر اور بدکار لوگ ہلاک ہوجائیں گے۔ حضور (ص) کی اولاد و اہل بیت (ع) سے بغض رکھنے والا کوئی نہ رہے گا ۔

 گویا روح قیام خاتمہ بغض ِ اہل بیت (ع) ہے تو اسی معیار پر آج بھی امت میں حق و باطل کا فیصلہ کیا جاسکتا ہے۔

نیز انبیاء کرام علیہم السلام کے اسفار میں لکھا ہے کہ امام مہدی (عج) کے فیصلوں میں ظلم و نانصافی کا شائبہ تک نہیں ہو گا۔

 اگرآخری جانشین رسول (ص) کا ذکر اسفار انبیاء علیہم السلام میں ہے تو پہلے جانشین کا بھی ذکر ہو گا ۔ وہیں سے دیکھ کر آج فیصلہ کر لیا جائے اور اگر انبیا علیہم السلام کے اسفار میں ذکر ہے تو قرآن اس پر کیوں چپ رہے گا۔

 سادہ سا مضمون کہیں مقالہ نہ بن جائے اس لئے ہم انہیں مطالب پر اکتفا کرتے ہوئے اس سلسلے کی آخری بات نقل کرتے ہیں۔ 

''امام مہدی (عج) کی افضلیت پر یہ چیز بھی دلالت کرتی ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو خلیفتہ اللّٰہ فرمایا ہے اور حضرت ابوبکر کو زیادہ سے زیادہ خلیفہ رسول (ص) کہا جاتا ہے''

جو خلف سے افضل نہ ہو وہ اسی کے سلف سے کیسے افضل ہوسکتا ہے۔

 یہ سب لکھ کر بھی اگر آخر میں یہ لکھ دیا جائے کہ یہ مہدی (ع) ہمارا والا ہے روافض یا شیعوں والا نہیں تو چلئے آپ ہی کو مبارک ۔ آنے تو دیجئے۔

بہر الحال مہدی عجل اللہ فرجہ شریف کسی کے بھی ہوں ایسی کتابیں یقینا ً امت کے فکری جمود میں ایک تحرک کا ذریعہ بن سکتی ہیں۔

ختم شد.

تحریر : سید کمال حیدر رضوی

mahdimission.com


متعلقہ تحریریں:

نگاہ دہر ہے پھر ابن بوتراب (عج) کی سمت ( حصّہ دوّم )

نگاہ دہر ہے پھر ابن  بوتراب (عج) کی سمت

امام مہدی (عج) كے عقیدہ پر مسلمانوں كا اجماع

امام مہدی (عج) كے عقیدہ پر مسلمانوں كا اجماع (2)

امام مہدی (عج) كے عقیدہ پر مسلمانوں كا اجماع  (3)