• صارفین کی تعداد :
  • 3144
  • 2/23/2011
  • تاريخ :

نگاہ دہر ہے پھر ابن بوتراب (عج) کی سمت ( حصّہ دوّم )

ابن  بوتراب (عج)

اب آئیے اس کتاب کے مطالب پر۔ اس کی طبع ثانیہ کے مقدمہ کی سرخی یہ ہے:

المھدی (ع) حقیقۃ لا خرافۃ

  مصنف نے (امام) مہدی (علیہ السلام ) کے بارے میں دو طبقات قراردئے ہیں۔ خاصہ و عامہ

"" اما الخاصۃ فقد خرج کثیر منھم من الاعتدال فی ھذہ المسالۃ، فبالغ طائفۃ فی الانکار،حتی ردّو جملۃ من الاحادیث الصحیحہ ، وقابلھم آخرون فبالغو فی الاثبات، حتی قبلو الموضوعات، والحکایات ا لمکذوبۃ؛ و اما العامۃ فصارو فی حیرۃ و تذبذب، مابین مصدّق ومکذّب""

  خاصہ کا عالم یہ ہے کہ اس باب میں، ان میں کے اکثر راہ اعتدال سے ہٹ گئے ہیں۔  ایک گروہ نے انکار کیا ہے یہان تک کہ تمام احادیث صحیح کو بھی رد کردیا۔ دوسرے گروہ نے قبول کیا تو وضعی اور جھوٹے قصے بھی لے لئے۔ رہے عامہ تو حیرت و تذبذب میں ہیں، نہ تصدیق کرسکتے ہیں نہ تکذیب۔  

 آگے چل کر اسی مقدمے میں "" اخبار الرسل (ع) بالمستقبل"" کے ذیل میںکہتے ہیں کہ""جب رسول (ص) کسی شئے کی خبر دے تو اس کے وقوع میں شک کی مجال نہیں""

 تیسری بات اسی تسلسل میں ہمارے ہی موقف کی مکمل نہ سہی مگر تائید کرتی ہے۔

"" ان المھدیَّ المبشر بہ لا یدعی نبوَّۃ ، بل ھو من اتباع النبی ۔صلّٰ اللّٰہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم۔، وماھو الّا خلیفۃ راشد مھدی، من جملۃ الخلفاء الذین قال فیھم رسول اللّٰہ صلّٰ اللّٰہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم۔:(( فعلیکم بسنتی وسنۃ الخلفاء الراشدین المھدیین))۔۔۔الحدیث (رواہ مسلم فی صحیحہ) وھو عند اھل السنۃ والجماعۃ بشر من البشر، لیس نبی ولا معصوم،وما ھو الّا رجل من اھلبیت رسول اللّٰہ۔ صلّی اللّٰہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم۔،و حاکم عادل یملأ الارض عدلاً کما ملئت ظلماً و جوراً ""

  ترجمہ ۔

  وہ مہدی (عج) جن کی بشارت دی گئی ہے مدعی نبوت نہ ہوں گے بلکہ پیرو پیغمبر اکرم (ص) ہوں گے، وہ نہ ہوں گے مگر خلیفہ راشد ہدایت کرنے والے، ان خلفاء میں سے ایک جن کے بارے میں آنحضرت (ص) کا فرمان ہے کہ"" تم پر میری اور میرے خلفاء کی سنت لازم ہے""۔وہ اہل سنت والجماعت کے نزدیک نوع بشر سے ایک بشر ہوں گے، نہ تو نبی نہ معصوم،وہ نہ ہوں گے مگر اہلبیت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں سے ایک فرد اور حاکم عادل، زمین کو عدل سے ایسے بھر دیں گے جیسے جور سے بھری ہوئی ہوگی۔ ایسے وقت میں ظاہر ہوں گے کہ امت ان سے زیادہ کسی کی محتاج نہ ہوگی۔

تحریر : سید کمال حیدر رضوی

https://www.mahdimission.com


متعلقہ تحریریں:

امام مہدی (عج) كے عقیدہ پر مسلمانوں كا اجماع

امام مہدی (عج) كے عقیدہ پر مسلمانوں كا اجماع (2)

 منتظرین کا نمونہ عمل

انتظار کے پھلو

منتظرین کی ذمّہ داریاں