• صارفین کی تعداد :
  • 4187
  • 12/8/2010
  • تاريخ :

خیر و فضیلت کی طرف میلان

بسم الله الرحمن الرحیم
انسان میں ایک اور بھی میلان ہے کہ جسے خیر و فضیلت کی طرف میلان کہا جاسکتا ہے۔ یہ میلان اخلاقی پہلو رکھتا ہے ۔  اسے  اصطلاح میں اخلاق کہتے ہیں۔

انسان بہت سی چیزوں کی طرف میلان رکھتا ہے اس لئے کہ وہ اس کے لئے سود مند اور منافع بخش ہیں۔ انسان دولت کی طرف میلان رکھتا ہے اس لئے کہ وہ انسان کے لئے مفید ہے۔ اس کی مادی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے یہ ایک وسیلہ ہے اپنے فائدے اور سود کی طرف انسان کا میلان خود محوری اور خود خواہی ہے یعنی انسان ایسی چیز کی طرف رجحان رکھتا ہے جسے وہ اپنے لئے حاصل کرنا چاہتا ہے تاکہ وہ اپنے سلسلہ حیات کو جاری اور باقی رکھ سکے (البتہ ایک موجود زندہ کا اپنی زندگی کی بقاءکی طرف میلان کیا ہے؟ اور اس میں کیا راز ہے؟ یہ اپنی جگہ پر ایک مسئلہ ہے) اس سطح تک تو اس بات کی تحلیل کسی قدر سادہ ہے لیکن بعض امور ایسے ہیں کہ انسان ان کی طرف میلان رکھتا ہے لیکن اس لئے نہیں کہ یہ اس کے لئے سود مند ہیں بلکہ اس لئے کہ وہ عقلی اعتبار سے فضیلت وخیر کے زمرے میں آتے ہیں۔ منفعت خیرحسی ہے جبکہ فضیلت خیر عقلی ہے۔ فضیلت مثلاً انسان کا سچائی کی طرف میلان اس لحاظ سے کہ وہ سچائی ہے۔ اس کے مقابلے میں جھوٹ سے نفرت، اسی طرح انسان کا تقویٰ اور پاکیزگی کی طرف میلان ۔ کلی طور پر یہ میلانات جن کا شمار فضیلت میں ہوتا ہے دو قسم کے ہیں ۔ بعض انفرادی ہیں اوربعض اجتماعی ۔ انفرادی مثلاً ذاتی نظم و ضبط ۔ نفس پر کنٹرول یعنی اپنے آپ پر تسلط اور اسی طرح اور بہت سے انفرادی اخلاق کے مفاہیم ۔ یہاں تک کہ شجاعت بھی جو بزدلی کے مقابل میں ہوتی ہے، اس سے مراد زورِ بازو نہیں کیونکہ وہ اخلاق کی تعریف سے باہر ہے۔ اجتماعی مثلاً دوسروں کے ساتھ تعاون اور مدد ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کسی معاشرتی یا سماجی کام کی انجام دہی۔ احسان اور نیکو کاری کی طرف میلان۔ فدا کاری کی طرف میلان ، یہ ذاتی مفاد کے مفہوم میں نہیں آتا کیونکہ فدا کاری یعنی اپنے آپ کو فدا کردینا یہاں تک کہ اپنی جان کو فدا کر دینا۔ اسی طرح ایثار کی طرف میلان

وَیُوثِرُونَ عَلٰٓی اَنُسِہِم وَلَوکَانَ بِہِمخَصَاصَة ۔

وہ ایثار کرتے ہوئے اپنے آپ پر دوسروں کو ترجیح دیتے ہیں جبکہ وہ خود ضرورت مند ہوتے ہیں۔

وہ اللہ کی محبت میں مسکین یتیم اور اسیر کو کھانا کھلا دیتے ہیں اور یہ کہتے ہیں کہ ہم نے تمھیں اللہ کے لئے کھلایا ہے اور ہم تم سے کسی جز اور شکریے کے خواہشمند نہیں ہیں۔

استاد شہید مرتضیٰ مطہری

مترجم: ثاقب اکبر


متعلقہ تحریریں :

اصالتِ روح

اصالتِ روح (حصّہ دوّم)

اصالتِ روح (حصّہ سوّم)

اصالتِ روح (حصّہ چهارم)

اصالتِ روح (حصّہ پنجم)

اصالتِ روح (حصّہ ششم)

اصالتِ روح (حصّہ هفتم)

اصالتِ روح (حصّہ هشتم)

اصالتِ روح (حصّہ نهم)

اصالتِ روح (حصّہ دهم)