حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی شان میں شاعری
شاعر مشرق علامہ اقبال (رح) نے بھی اپنی مشہور عالم نظم میں اسی روش سے استفادہ کرتے ہوئے کہا تھا :
مریم از یک نسبت عیسیٰ عزیز |
از سہ نسبت حضرت زہرا عزیز |
یعنی :
ایک نسبت عیسیٰ سے عزيز تھیں مریم |
اور تین رشتوں سے فاطمہ ہوئیں اکرم |
بانوئے شہ مرداں دخت مرسل اعظم پرچم |
لہراتا ہے ہر سوجن کے فضل کا |
جن کے گیت گلشن میں باد صبا گاتی ہے |
خانۂ محمّد میں زيست مسکراتی ہے |
تیسری جو نسبت ہے وہ نسبت اعلیٰ |
ہیں حسن حسین کی ماں جو جناں کے ہیں آقا |
صلح و امن کی منزل بن گیا حسن جادہ مولا |
ہے حسین میر حق اہل درد کا |
جن کی یاد کے مشعل آگہی جلاتی ہے |
خانۂ محمّد (ص) میں زيست مسکراتی ہے |
رشک مریم و حوا فخر آسیہ زہرا |
خامشی کے صحرا میں حق کا مدعا زہرا |
معنی صدائے کن شرح انما زہرا |
ظلم کے اندھیرے میں شمع کبریا زہرا |
جشن جن کی آمد کا زندگی مناتی ہے |
خانۂ محمّد میں زيست مسکراتی ہے |