• صارفین کی تعداد :
  • 4861
  • 9/2/2014
  • تاريخ :

امام رضا (ع) کي دس احاديث(حصّه دوّم)

امام رضا (ع) کی دس احادیث(حصّه دوّم)

6- قالَ الرضا عليه السلام: مَنْ زارَ قَبْرَالْحُسَيْنِ عليه السلام بِشَطِّ الْفُراتِ، كانَ كَمَنْ زارَاللّهَ فَوْقَ عَرْشِهِ-- (6)

جس نے دريائے فرات کے کنارے قبر امام حسين عليہ السلام کي زيارت کي وہ اس شخص کي مانند ہے جس نے عرش پر حضرت حق تعالي کي زيارت کي ہو-

7- كَتَبَ الرضا عليه السلام: ابْلِغْ شيعَتى : إنَّزِيارَتى تَعْدِلُ عِنْدَاللّهِ عَزَّ وَ جَلَّ اءلْفَ حَجَّةٍ، فَقُلْتُ لاِ بى جَعْفَرٍ عليه السلام : اءلْفُ حَجَّةٍ؟! قالَ: إ ى وَاللّهُ، وَ اءلْفُاءلْفِ حَجَّةٍ، لِمَنْ زارَهُ عارِفا بِحَقِّهِ- (7)

امام رضا عليہ السلام نے اپنے دوست کو خط ميں مرقوم قرمايا: ہمارے دوستوں اور عقيدتمندوں سے کہو: ميري قبر کي زيارت ايک ہزار بار [مستحب] حج  کے برابر ہے-

راوى کہتا ہے: ميں نے امام محمد تقي الجواد عليہ السلام سے عرض کيا: کيا آپ کے والد کي زيارت کے لئے ايک ہزار بار حج کا ثواب ہے؟

ہاں! جس نے معرفت کے ساتھ ميرے والد کي زيارت کي اس کو ايک ہزار ہزار [دس لاکھ] بار حج [مستحب] کا ثواب مقرر ہے-

8- قالَ الرضا عليه السلام: اءوَّلُ ما يُحاسَبُ الْعَبْدُ عَلَيْهِ،الصَّلاةُ، فَإ نْ صَحَّتْ لَهُ الصَّلاةُ صَحَّ ماسِواها، وَ إ نْ رُدَّتْ رُدَّماسِواها- (8)

سب سے پہلے انسان کے جس  عمل کا حساب و کتاب اور محاسبہ ہوگا وہ نماز ہے، اگر انسان کي نماز صحيح ہو اور مقبول واقع ہوجائے  تو اس کے دوسرے عامال بھي قبول ہونگے ورنہ تمام اعمال رد کئے جائيں گے-

9- قالَ عليه السلام : لِلصَّلاةِاءرْبَعَةُ آلاف بابٍ- (9)

نماز چار ہزار شرطوں اور اجزاء کي حامل ہے-

10- قالَ الرضا عليه السلام: الصَّلاةُ قُرْبانُ كُلِّ تَقىٍّ- (10)

نماز ہر متقي اور پرہيزگار شخص کو اللہ سے قريب تر کرديتي ہے- (ختم شد)

 

حوالہ جات:

6- مستدرك الوسائل : ج 10، ص 250، ح 38-

7- مستدرك الوسائل : ج 10، ص 359، ح 2.

8- مستدرك الوسائل : ج 3، ص 25، ح 4-

9- تهذيب الا حكام : ج 2، ص 242، ح 957-

10- وسائل الشّيعة : ج 4، ص 43، ح 4469-


متعلقہ تحریریں:

امام رضا (ع) کي شخصيت اور اخلاق

حضرت امام رضا عليہ السلام کي زندگي کے اہم واقعت