جناب فاطمہ کے دونوں بيٹے اسلام پر قربان ہوگئے
اصلاح معاشرہ ميں خواتين کا اہم کردار
امام خميني (رح): حضرت فاطمہ (س) پر خاندان نبوت کو ناز ہے
* حضرت ابراہيم (ع) کا ايک بيٹا اسماعيل (ع) خدا کي راہ ميں قربان نہ ہو سکا --- جناب فاطمہ کے دونوں بيٹے ( امام حسن (ع) اور امام حسين (ع) ) اسلام پر قربان ہوگئے-
* حضرت موسي (ع) درخت کے ذريعہ اللہ سے کلام کرتے تھے --- جناب فاطمہ (س) مصلے پر بيٹھ کر اللہ سے کلام کرتي تھيں-
* حضرت عيسي (ع) کي ماں پر لوگوں نے تہمت لگائي --- جناب فاطمہ (س) کے پہلو پر ظالموں نے دروازہ گو گرايا مگر دامن عصمت پر داغ نہ لگا سکے-
* حضرت رسول خدا (ص) فرمايا ہے فاطمہ(س) ميري رسالت کا حصہ ہے ---- رسول (ص) عالمين کے ليے رحمت ہيں اور فاطمہ (س) رسول کے ليے رحمت ہيں-
* حضرت علي مرتضي (ع) نے فرمايا ہے فاطمہ (س) ميري بہترين مددگار ہيں- علي (ع) کل کے مددگار ہيں اور فاطمہ (س) علي (ع) کي مددگار ہيں-
* حضرت امام حسن (ع) اور حضرت امام حسين (ع) کي ماں ہيں فاطمہ (س)- اور ماں کے پيروں کے نيچے جنت ہوا کرتي ہے- يعني جنت کے سرداروں کي جنت فاطمہ (س) کے پيروں کے نيچے ہے- (افادات از زندگي حضرت فاطمہ (س) مولف: شہيد دستغيب)
مشہور ہے کہ کسي چيز کي عظمت کسي بڑي شخصيت کي طرف نسبت سے ہوا کرتي ہے- جيسے کہ مسلمان کي عظمت رسول اسلام (ص) کے پيروکار کي نسبت سے ازواج کي عظمت رسول (ص) کي زوجيت کي نسبت سے ہوا کرتي ہے- جيسے کہ مسلمان کي عظمت رسول اسلام (ص) کے پيرو کار کي نسبت سے ازواج کي عظمت رسول (ص) کي زوجيت کي نسبت سے- اصحاب کي عظمت رسول (ص) کي صحبت ميں بيٹھنے کي نسبت سے-
شاعر مشرق مفکر اسلام علامہ اقبال بھي اسي نظريہ کے تحت فرماتے ہيں:
مريم از يک نسبت عيسي عزيز
از سہ نسبت حضرت زہرا (س) عزيز
شعبہ تحرير و پيشکش تبيان