دنیا کا تیز ترین سپر کمپیوٹر ٹائی ٹن، آخری مراحل میں
سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ وہ اگلے سال ایک نیا سپر کمپیوٹر ٹائی ٹن متعارف کرا رہے ہیں جو دنیا کاسب سے تیز رفتار کمپیوٹر ہوگا۔ اس وقت دنیا کا تیز ترین سپر کمپیوٹر چین کے پاس ہے جسے2010 میں تیزترین سپر کمپیوٹر بنانے کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔ جس رفتار سے ڈیجٹل ٹیکنالوجی ترقی کر رہی ہے اس کے پیش نظر ماہرین کا کہنا ہے کہ چند سال کے بعد آج کے بڑے بڑے سپر کمپیوٹر کے مقابلے میں عام لیپ ٹاپ زیادہ تیز رفتار ہوں گے اور ان پر آج کے سپر کمپیوٹروں کی نسبت زیادہ ڈیٹا پراسسنگ کی جا سکے گی۔ سپر کمپیوٹر پہلے پہل 1960 کے عشرے میں کنٹرول ڈیٹا کارپوریشن نے متعارف کرائے تھے۔
سائنس کی اصطلاح میں سپر کمپیوٹر اس ڈیجیٹل مشین کو کہا جاتا ہے جس کے ذریعے انتہائی تیزی کے ساتھ اعداد و شمار اور معلومات کی پراسسنگ کی جاسکے۔ تیز رفتار پراسسنگ کی زیادہ تر ضرورت جوہری سائنس، موسم کی پیش گوئیوں، دفاع اور خلائی سائنس کے شعبوں میں پڑتی ہے۔
اردو ٹائمز
متعلقہ تحریریں:
کرہ ارض کا مرکز ( حصّہ چہارم )
کرہ ارض کا مرکز ( تیسرا حصّہ )
مریخ کے تودوں کی ہیئت ہر سال بدلتی ہے
کرہ ارض کا مرکز ( حصّہ دوّم )
کرہ ارض کا مرکز ’گرینچ‘ یا ’مکة المکرمہ ؟