• صارفین کی تعداد :
  • 2764
  • 12/20/2010
  • تاريخ :

سورۂ یوسف ( ع) کی آيت نمبر 77 کی تفسیر

قرآن

سورۂ یوسف ( ع) کی آیت ستہتر میں  ارشاد ہوتا ہے :

قالوا ان یّسرق فقد سرق اخ لّہ من قبل فاسرّہا یوسف فی نفسہ و لم یبدہا لہم قال انتم شرّ مّکانا و اللہ اعلم بما تصفون

[ یوسف (ع) کے بھائیوں نے ] کہا اگر اس نے چوری کی ہو ( تو تعجب نہیں ) اس کا بھائي بھی چوری کر چکا ہے یہ بات یوسف (ع) کو ناگوار ہوئی (لیکن اپنی ناراضگی) انہوں نے دل میں چھپا لی اور ان کے سامنے اس کا اظہار نہیں کیا اور کہا: تمہارے حالات اس سے بدتر ہیں ،تم نے جو کہا ہے خدا اس کو بہتر جانتا ہے ۔

عزيزان محترم !

اگرچہ یوسف ( ع) کے بھائیوں کے اعتماد کو چوٹ لگی تھی اور وہ بنیامین کے سامان سے چوری کیا ہوا پیالہ برآمد ہو جانے کے سبب حیرت و وحشت میں مبتلا تھے پھر بھی ان کی طرف سے نہ صرف اپنے چھوٹے بھائی کی حمایت نہ کرنا بلکہ خود اپنی کہی ہوئی بات " کہ ہم لوگ چور نہیں ہیں " کے خلاف یہ کہنا : کہ اس کا بھائی [ یعنی یوسف (ع) بھی ] پہلے چوری کر چکا ہے ، اپنے ان دونوں بھائیوں کے سلسلے میں ان کے دلوں میں موجود جلن کے جذبے اور خبث باطن کی حکایت کرتا ہے شاید ان کے ذہن میں کہیں یہ بات موجود تھی کہ اچھا ہے یہ بھی یوسف (ع) کی طرح مصر میں ہی روک لیا جائے تا کہ ہم لوگ باپ کی پوری محبت حاصل کر سکیں اور بھائیوں کی یہ ذہنیت یقینا جناب یوسف (ع) کے لئے بہت تکلیف دہ تھی مگر انہوں نے اپنے احساسات ان پر ہویدا ہونے نہیں دئے کہ کہیں ان پر ان کا منصوبہ آشکار نہ ہوجائے اور وہ بنیامین کو اپنے پاس نہ روک سکیں ۔بہرحال ، یوسف علیہ السلام نے تحمل سے کام لیا اور قوت و اقتدار کے باوجود بھائیوں کے خلاف کچھ بھی ردعمل دکھائے بغیر ان کے حصے کا غلہ انہیں لے جانے دیا صرف اتنا کہا : " تمہاری حالت تو ان سے بھی بدتر ہے خدا بہتر جانتا ہے کہ جو کچھ تم کہہ رہے ہو اس میں کہاں تک صداقت ہے " عزيز مصر نے تم لوگوں کے ساتھ جو لطف و احسان رکھا ہے کم از کم اس کے تحت تو تم لوگ جھوٹ نہ بولتے ۔

 

بشکریہ آئی آر آئی بی


متعلقہ تحریریں:

سورۂ یوسف کی آیت نمبر 70 کی تفسیر

سورۂ یوسف کی آیت نمبر 69 کی تفسیر

سورۂ یوسف (ع) کی 68 ویں آیت کی تفسیر

سورۂ یوسف (ع) کی 67 ویں آیت کی تفسیر

سورۂ یوسف (ع) کی 66 ویں آیت کی تفسیر

اور اب سورۂ یوسف (ع) کی ( 62 تا 65 ) وین آيات سے جو سبق ملتے ہیں ان کا ایک خلاصہ

سورۂ یوسف ( ع ) کی 65 ویں آیت کی تفسیر

سورۂ یوسف ( ع ) کی 63، 64 ویں آیات کی تفسیر

سورۂ یوسف ( ع ) کی 62 ویں آیت کی تفسیر

سورہ یوسف ۔ع ۔ ( 61-56) ویں آیات کی تفسیر