1.
اندھا ہے پر راہ دکھلائے
آنکھ وہ اندھوں کي کہلائے
2.
ديکھي ہم نے رات کي راني
آگ سےجس کي ٹپ کے پاني
3.
پيچھے پيچھے سب کے جائے
جدھر اجالا ادھر نہ جائے
4.
لال گائے لکڑي کھائے
پاني پئے اور مرجائے
5.
ايک تھال موتيوں بھرا
سب کے سروں پر الٹا دھرا
جوابات:
1. لاٹھي
2. موم بتي
3. سايہ
4. آگ
5. تاروں بھرا آسمان
متعلقہ تحریریں:
پہیلی۔۱
پہیلیاں ( 111 تا 120 )
پہیلیاں (100 تا 110)
پہیلیاں ( 91 تا 100)
پہیلیاں ( 81 تا 90)
پہیلیاں ( 71 تا 80)
پہیلیاں ( 61 تا 70)
پہیلیاں ( 51 تا 60)
پھيلياں
دوستوں کو ارسال کریں