آئينہ
(1)
کيا جانو وہ کيا ہے
جيسا ديکھو ويسا ہے
مطلب اس کا سوجھے گا
منہ ديکھو تو بوجھے گا
(2)
آپ جلے نہ مجھ کو جلائے
اس کا جلنا من کو بھائے
گھوم گھوم کے ہوئي تيار
سب کو آئے اس پر پيار
(3)
ايک جانور ايسا
جسکي دم پر پيسہ
(4)
خدا کي کھيتي کا ديکھا يہ حال
نہ کوئي پتا نہ کوئي ڈال
نہ ہي ڈالا بيج نہ جوتا ہل
نہ لگا اس ميں کوئي بھي پھل
پر جب کاٹيں اس کو بھائي
ہوتي ہے پہلے سے دگني سوائي
(5)
اے سکھي وہ چھم چھم آئے
کيا سکھي وہ دلہن ہے؟
نہ سکھي وہ شور مچائے
کيا سکھي وہ بچہ ہے؟
نہ سکھي وہ گڑ گڑ بولے
کيا سکھي وہ حقہ ہے؟
جوابات:
1. آئينہ
2. جليبي
3. مور
4. بال
5. بارش
متعلقہ تحريريں:
پہیلی۔۱
پہیلیاں ( 111 تا 120 )
پہیلیاں (100 تا 110)
پہیلیاں ( 91 تا 100)
پہیلیاں ( 81 تا 90)
پہیلیاں ( 71 تا 80)
پہیلیاں ( 61 تا 70)
پہیلیاں ( 51 تا 60)
پھيلياں
پھيلياں