• صارفین کی تعداد :
  • 2947
  • 8/16/2010
  • تاريخ :

واجب نمازوں کے بعد پیغمبر پر سلام کے متعلق امام رضا علیہ السلام کی دعا

امام علي رضا(ع)
اے خدا کے رسول! تجھ پر سلام اور خدا کی رحمت و برکات۔ تجھ پر سلام اے محمد ابن عبداللہ۔ اے خدا کے چنے ہوئے تجھ پر سلام۔ اے خدا کے دوست تجھ پر سلام۔ اے خدا کے منتخب کئے ہوئے تجھ پر سلام۔ اے خدا کے امین تجھ پر سلام۔

میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ خدا کی طرف سے بھیجے ہوئے ہیں۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ محمد ابن عبداللہ ہیں، میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ اپنی اُمت کے خیر خواہ ہیں، اپنے پروردگار کے راستے میں تلاش و کوشش کرنے والے ہیں۔ آپ نے اُس کی عبادت کی، یہاں تک کہ آپ کی وفات کا وقت قریب آگیا۔ اے خدا کے رسول! خدا آپ کو بہترین جزاء دے ، ایسی جزاء جو کسی پیغمبر کو اُس کی اُمت کے مقابلے میں دی ہے۔

اے خدا! محمد وآلِ محمدپر درود بھیج۔ اُس درود سے افضل درود جو تو نے ابراہیم اور آلِ ابراہیم پر بھیجا ہے ۔ توتعریف کیا ہوا اور عظیم ہے۔

(قرب الاسناد:۱۶۹)۔

الحسنین ڈاٹ کام


متعلقہ تحریریں:

امام علي رضا(ع) کی دعائیں لوگوں کی تعریف یا مذمت میں

صحیفہ امام رضا علیہ السلام

حضرت امام رضا علیہ السلام  ایک عظیم شخصیت

حضرت امام رضا علیہ السلام کی زندگی کے اہم واقعت