• صارفین کی تعداد :
  • 7057
  • 8/18/2009
  • تاريخ :

امیرالمؤمنین علیہ السلام کے منتخب حکیمانہ کلمات ( 42)

امیرالمؤمنین علیہ السلام

قول نمبر42 :

 اپنے ایک ساتھی سے اس کی بیماری کی حالت میں فرمایا .اللہ نے تمہارے مرض کو تمہارے گناہوں کو دور کرنے کا ذریعہ قرار دیا ہے . کیونکہ خود مرض کا کوئی ثواب نہیں ہے .مگر وہ گناہوں کو مٹاتا ,اورانہیں اس طرح جھاڑ دیتا ہے جس طرح درخت سے پتے جھڑتے ہیں .ہاں !ثواب اس میں ہوتا ہے کہ کچھ زبان سے کہا جائے اور کچھ ہاتھ پیروں سے کیا جائے ,اورخدا وند عالم اپنے بندوں میں سے نیک نیتی اور پاکدامنی کی وجہ سے جسے چاہتا ہے جنت میں داخل کرتا ہے .

 سید رضی فرماتے ہیں کہ حضرت نے سچ فرمایا کہ مرض کا کو ئی ثواب نہیں ہے کیونکہ مرض تو اس قسم کی چیزوں میں سے ہے جن میں عوض کا استحقاق ہوتا ہے .اس لیے کہ عوض اللہ کی طرف سے بندے کے ساتھ جو امر عمل میں آئے .جیسے دکھ ,درد ,بیماری وغیرہ . اس کے مقابلہ میں اسے ملتا ہے .اور اجر وثواب وہ ہے کہ کسی عمل پر اسے کچھ حاصل ہو .لہٰذا عوض اور ہے ,اور اجر اور ہے اس فرق کو امیرالمومنین علیہ السلام نے اپنے علم روشن اور رائے صائب کے مطابق بیان فرما دیا ہے .

پیشکش : شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان


متعلقہ تحریریں:

امیرالمؤمنین علیہ السلام کے منتخب حکیمانہ کلمات  (32،33،34)

امیرالمؤمنین علیہ السلام کے منتخب حکیمانہ کلمات (31)

امیرالمؤمنین علیہ السلام کے منتخب حکیمانہ کلمات  (28،29،30)

امیرالمؤمنین علیہ السلام کے منتخب حکیمانہ کلمات ( 27 )