چاند نی ر ات
چاند نی رات کا سماں دیکھو |
وہ چمک اٹھا آسماں دیکھو |
گھا ٹیوں سے نکل رہا ہے چاند |
جنگلوں پر مچل رہا ہے چاند |
رو شنی ہو گئی فضاؤں میں |
نور بہنے لگا ہواؤں میں |
چاند نے چاندنی بچھا دی ہے |
دودھ کی نہر سی بہادی ہے |
پتا پتا ہے نور کی دنیا |
ذرہ ذرہ ہے نور کی دنیا |
چمک اٹھیں پہاڑ یاں ساری |
وادیاں اور جھاڑیاں ساری |
جنگلوں میں بچھا ہے نورہی نور |
گاؤ ں پر چھا رہا ہے نور ہي نور |
خوش نما تارے جھلملاتے ہیں |
نور کے پھول کھل کھلاتے ہیں |
نور کی ہے زمین نور کے گھر |
نور کے گھر ہیں نور کے منظر |
ساری کرنوں بھری فضا چپ ہے |
باغ کی رس بھری ہوا چپ ہے |
نو ر اُمنڈنے لگا فضاؤں سے |
خو شبو آنے لگی ہواؤں سے |
* زہرہ نندیا کے گیت گاتی ہے |
چاند نی رات سوئی جاتی ہے |
کتاب کا نام : پھولوں کے گیت
شاعر کا نام : اختر شیرانی
پیشکش : شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان