• صارفین کی تعداد :
  • 5245
  • 11/1/2008
  • تاريخ :

علامت بلوغ

نوجوانی کا زمانہ

سوال:     کیا بلوغ اس کے علاوہ بھی ( کسی چیز سے) ثابت ہوتا ہے؟

جواب:      ہاں اے فرزند مرد میں اگر ان تین علامتوں میں سے کوئی ایک علامت پائی جائے تو بلوع ثابت ہو جاتا ہے۔

۱ عمر کے پندرہ سال قمری (چاند) پورے ہو جائیں۔

۲  منی کا نکلنا، چاہے یہ جنسی وصال سے نکلے ، یا احتلام کی وجہ سے یا ان دو کے علاوہ کسی اور بنا پر نکلے۔

۳ ناف پر سخت بالوں کا اگنا یہ سخت بال سر کے بالوں سے مشابہہ ہیں تاکہ ان بالوں سے وہ بال الگ ہو جائیں کہ جو نرم وملائم ہیں اور ا کثر جسم کے حصوں پر پائے جاتے ہیں مثلاً ہاتھوں کے بال (مولف )

 

سوال:     ناف سے کیا مراد ہے؟

جواب:      ناف، پیٹ کے نیچے کے حصے اور عضو تناسل سے ملے ہوئے اوپر والے حصہ کے درمیان واقع ہے۔

یہ مرد کے بالغ ہونے کی علامتیں ہیں۔ لیکن عورت ۔۔؟

    عورت جب اپنی عمر کے نوسال قمری حساب سے پورے کرلیتی ہےتووہ بالغ ہو جاتی ہے۔

میں نے آج اپنا قصور اور اپنی عاجزی کو تمام فقہ اسلامی کی کتابوں کے بارے میں آپ سے بیان کردیا لہٰذا آپ میری حاجت کے تحت میرے لئےکچھ جلسے منعقد کریں کہ جس میں ہروہ چیز کہ جس کا سمجھنا میرے لئےدشوار ہے شرح وبسط کے ساتھ اس طرح بیان کریں کہ جس کو میں سمجھ سکوں اور اس کو بیان کرسکوں اور حکم شرعی کو اس طرح حاصل کرلوں جس طرح خداواند عالم نے میرے لیے معین کیا ہے اور جس کا مجھے حکم دیا ہے۔

شاباش اے فرزند: اگر ہمارے جلسے گفتگو اور سوال وجواب کے طریقہ پر ہوں؟

جیسا آپ پسند فرمائیں۔

 

سوال:     لیکن ہمارے ان جلسوں کی ابتداء پہلے کس گفتگو سے ہوگی؟

جواب:  ہم تقلید سے اپنی گفتگو کا آغاز کریں گے کیونکہ یہی اس چیز کی بنیاد ہے جو ہمارے لیے مختلف مسائل کو ہماری فقہ کے مطابق بیان کرتی ہے ہم اس مئلہ پر متفق ہو گئے۔

 

نام کتاب

آسان مسائل (حصہ اول)

فتاوی

                 حضرت آیت اللہ العظمی' سید علی سیستانی مدظلہ العالی

ترتیب

       عبد الہادی محمد تقی الحکیم

ترجمہ

سید نیاز حیدر حسینی

تصحیح  

      ریاض حسین جعفری فاضل قم

ناشر

       مؤسسہ امام علی،قم القدسہ، ایران

کمپوزنگ

ابو محمد حیدری

            

   


متعلقہ تحریریں:

احکام تقلید

اقسام نجاسات اوران کے احکام

 پانی کی اقسام واحکام