• صارفین کی تعداد :
  • 1550
  • 6/14/2008
  • تاريخ :

 صیہونی فوج کے فضائی حملے میں ایک اور فلسطینی شہید

 صیہونی فوج کے فضائی حملے میں ایک اور فلسطینی شہید

غزہ پٹی پر صیہونی فوج کے فضائی حملے میں ایک اور فلسطینی شہید ہو گیا ہے ۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جنگی ہیلی کاپٹروں نے آج غزہ کے جنوب میں واقع خان یونس پر بمباری کی ۔ جس میں ایک فلسطینی شہید اور تین زخمی ہوگۓ ہیں ۔صیہونی فوجیوں نے آج قلقیلیہ ، رام اللہ اور الخلیل کے علاقوں پر حملے کر کے کم از کم پانچ فلسطینیوں کو فلسطینی مجاہدین کے ساتھ تعاون کرنے کے الزام میں گرفتار کرنے کے بعد تفتیشی مراکز میں منتقل کردیا ہے ۔فلسطینی مجاہدین نے صیہونی فوجیوں کے حملوں کا جواب دیتے ہوۓ اس حکومت کے فوجی اڈوں اور صیہونی کالونیوں پر راکٹ برساۓ ہیں۔دریں اثناء صیہونی حکومت کی وزارت جنگ نے کہا ہے کہ اسرائیل نے  مصر کو غزہ میں موجود فلسطینی گروہوں کے ساتھ جنگ بندی کی اپنی شرائط سے آگاہ کردیا ہے ۔موصولہ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزارت جنگ کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ اسرائیل کے نائب وزیر جنگ براۓ سیاسی اور سیکورٹی امور عاموس گلعاد نے قاہرہ میں مصر کے حکام کو فلسطینیوں کے ساتھ جنگ بندی کے لۓ اپنی شرائط تحریری طور پر پیش کردی ہیں۔ اس ذریعے نے صیہونی فوجی اڈوں اور صیہونی کالونیوں پر فلسطینیوں کی جانب سے راکٹوں کے حملے بند کۓ جانے اور اسرائیلی فوجی گلعاد شالیت کی آزادی کو اسرائيل کی اصل شرائط بتایا ہے۔


مشرقی غزہ میں اسرائیلی فائرنگ کے نتیجے میں 3 فلسطینی شہید

اسرائیل کی جانب سے غزہ کی معاشی ناکہ بندی کے باعث مریض بچوں اور عمر رسیدہ افراد کی ہلاکتیں روز کا مع

بش ناکامیوں کو چھپانے کے لیے اسرائیل کے دورے کررہے ہیں: جہاد اسلامی