• صارفین کی تعداد :
  • 1378
  • 5/20/2008
  • تاريخ :

معاشی ناکہ بندی ہلاکتیں روز کا معمول بن گئیں

معاشی ناکہ بندی ہلاکتیں روز کا معمول بن گئیں

اسرائیل کی جانب سے غزہ کی معاشی ناکہ بندی کے باعث مریض بچوں اور عمر رسیدہ افراد کی ہلاکتیں روز کا معمول بن گئی ہیں- غزہ کی ناکہ بندی مخالف مہم کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ چھ ماہ سے ناکہ بندی کے باعث غزہ میں ایک سو ساٹھ افراد جان کی بازی ہار بیٹھے ہیں-

 رواں سال کے پہلے چار ماہ میں 81 مریضوں سے زندگی اور موت کی کشمکش سے گزر کر جان دے دی- رپورٹ کے مطابق غزہ میں مختلف ہسپتالوں میں دو ہزار افراد ایسے ہیں جن کے فوری علاج معالجے کی ضرورت ہے- کینسر، ہیپاٹائٹس اور دیگر مہلک امراض کے مریضوں کو اگر فوری طبی امداد نہ دی گئی ان دو ہزار مریضوں کی جانیں بھی خطرے میں ہیں-