• صارفین کی تعداد :
  • 1825
  • 6/1/2008
  • تاريخ :

ایٹمی معاملے پر حالیہ تبدیلیاں " ایک نیا دام " ہیں۔ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی

آیت اللہ ھاشمی رفسنجانی

 

مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تہران یونیورسٹی میں تہران کے عارضی امام جمعہ نے نماز جمعہ کے خطبوں میں ایٹمی معاملے پر حالیہ تبدیلیوں کو" ایک نیا دام " قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایٹمی ایجنسی اسی طرح دوسروں کے ہاتھ کا آلہ کار بنی رہی تو اس کا اعتبار عالمی سطح پر ختم ہوجائے گا۔ انھوں نے کہا کہ ایٹمی ایجنسی کی دو پہلو رپورٹیں اس کی ساکھ کو ختم کردیں گی ۔ خطیب جمعہ نے کہا کہ ایران کا پر امن ایٹمی پروگرام بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کی نگرانی میں جاری ہے اور اس میں ایٹمی ایجنسی کو آج تک کوئي انحراف نہیں ملا ہے  اور جو شک و شبہات دوسروں کی طرف سے پیدا کئے گئے تھے ایران نے مخلصانہ تعاون کے ساتھ وہ سب بر طرف کردیئے ہیں لیکن اس کے باوجود ایران کے معاند ممالک ایٹمی ایجنسی پر دباؤ برقرار کئے ہوئے ہیں انھوں نے کہا کہ اگر یہ سلسلہ جاری رہتا ہے تو بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کا اعتار ختم ہوجائے گا خطیب جمعہ نے کہا کہ امریکہ اسلامی ممالک کے اندر مسائل اور مشکلات پیدا کرکے مسلمانوں کو پسماندہ رکھنے کی تلاش و کوشش کررہا ہے ہاشمی رفسنجانی نے کہا کہ عراق و افغانستان اور لبنان و فلسطین میں امریکہ کی متضاد پالسیاں  اسلام اور مسلمانوں کے خلاف اس کی دشمنی کی واضح دلیل ہیں۔

 

متعلقہ تحریریں:

امريكی صدر كے ايرانی پرامن ایٹمی پروگرام كے حوالے سے لگا ئے گئے الزامات پر علامہ فضل اللہ كی تنقيد

علاقے کے ممالک ایران کے ساتھ تعاون پر تاکید کرتے ہیں

 ایران اپنے حق سے دستبردار نہیں ہوگا: ہاشمی رفسنجانی