• صارفین کی تعداد :
  • 1729
  • 5/21/2008
  • تاريخ :

علاقے کے ممالک ایران کے ساتھ تعاون پر تاکید کرتے ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کا ترجمان غلام حسین الہام

اسلامی جمہوریہ ایران کے ترجمان غلام حسین الہام نے کہا ہےکہ علاقے کی حکومتیں مسائل کے حل کیلۓ ایران کے ساتھ تعاون کا خیرمقدم کرتی ہيں۔

غلام حسین الہام نے اس سوال کاجواب دیتے ہوۓ کہ بعض ذرائع ابلاغ کا خیال ہے کہ ایران کو لبنان سوڈان اور فلسطین جیسے عرب ملکوں کے مسائل میں مداخلت نہیں کرنی چاہۓ،حکومت کا موقف بیان کرتے ہوۓ کہا کہ ذرائع ابلاغ کو اپنے خیالات کے اظہار کا حق ہے لیکن دوحہ اجلاس جیسی کانفرنسوں میں حکام کے  خیالات سے پتہ چلتا ہے کہ وہ مسا‏ئل کے حل کیلۓ ایران کے تعاون کے خواہاں ہیں۔ غلام حسین الہام نے کہا کہ عرب اورغیرعرب کی بحث پر نہ تو جمہوریہ اسلامی ایران یقین رکھتی ہے اور نہ ہی علاقے کے ممالک کےحکام  اسے قبول کرتے ہیں۔ اور ایران علاقے کے ملکوں کے ساتھ دو جانبہ تعاون کرتا ہے اورمداخلت کی کوئی بات ہی نہیں ہے ۔روزنامہ ایران کے نامہ نگار نے اس بیان کے بارے میں حکومت کے ترجمان کی خیالات جانناچاہے جس میں ایران کوعلاقے کے ملکوں کا بڑا بھائی کہا گیا ہے ۔ اس سوال کے جواب میں حکومت کے ترجمان نے کہا کہ ایران علاقے کے ملکوں کے ساتھ تعمیری تعلقات رکھتا ہے اور اس سلسلے میں حکومت کی پالیسیاں وہی ہیں جن کا اعلان کیا جاچکا ہے اور دوسروں کے ذاتی خیالات بھی اپنی جگہ پر ان کے ذاتی خیالات کی حیثیت سےمحترم ہیں ۔