• صارفین کی تعداد :
  • 1704
  • 5/21/2008
  • تاريخ :

امريكی صدر كے ايرانی پرامن ایٹمی پروگرام كے حوالے سے لگا ئے گئے الزامات پر علامہ فضل اللہ كی تنقيد 

علامہ سيد محمد حسين فضل الله

لبنان كے شيعہ مرجع تقليد علامہ سيد محمد حسين فضل اللہ نے امريكی صدر جارج بش كی طرف سے ايران كے پرامن ایٹمی پروگرام پر لگائے گئے الزامات پر سخت تنقيد كی ہے۔

ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے لبنانی اخبار(السفير) كے حوالے سے لكھا ہے كہ علامہ فضل اللہ نے بيروت كی مسجد امامين حسنين میں نماز جمعہ كے عظيم اجتماع سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ امريكا، ايران كے پرامن ایٹمی پروگرام پر تو تنقيد كرتا ہے ليكن اسرائيل كے اس ایٹمی اسلحہ كےبارے میں جو ايران اور دوسرے ہمسایہ ممالك كے لیے بہت بڑا خطرہ ہے معنی خيز خاموشی اختيار كیے ہوئےھے۔ انھوں نے بش كے مشرق وسطی كے حالیہ سفر كا مقصد اسرائيل اور عربوں كے تعلقات كو بہتر بنا كر اسرائيل كو ايك مستقل یہودی ملك قرار دينا بتايا ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ بش كا اس علاقے میں آنا اور عرب ممالك كے سربراھان سے ملاقاتیں كرنا، فلسطينی حكومت كی تشكيل كے لیے نہیں ہے بلكہ وہ چاہتا ہے كہ اسرائيل كے يوم تاسيس كے ننگين موقع پر عربوں كو جمع كر سكے۔ علامہ فضل اللہ نے امريكی صدر كی طرف سے ايران كے پرامن ایٹمی پروگرام كے حوالے سے لگائےگئے الزامات اور حزب اللہ كو علاقے كے لیے بڑا خطرہ قرار دينے پر سخت تنقيد اورمذمت كی۔