حضرت امام علی رضا علیہ السلام کا یوم شہادت
تہران ۔ ایران (8مارچ2008) آج پورے ایران میں فرزند رسول حضرت امام رضا علیہ السلام کا سوگ منایا گیا۔ ہمارے نمائندوں کی رپورٹوں کے مطابق ملک میں رسول اسلام صل اللہ علیہ و آلہ وسلم اور نواسہ رسول حضرت امام حسن علیہ السلام کی عزاداری کے بعد کل رات سے ہی حضرت امام رضا علیہ السلام کی عزاداری کا آغاز ہو گیا تھا۔ مقدس شہر مشہد میں آپ کے روضہ اقدس میں آج صبح سے ہی مشہد کے اطراف سے ماتمی دستوں کی آمد کا سلسلہ شرو ع ہو گیا اور روضہ مبارک میں اس وقت بھی عزاداری کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک اور مقدس شہر قم میں حضرت امام رضا علیہ السلام کی خواہر گرامی حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے روضے میں، دارالحکومت تہران میں حضرت شاہ عبدالعظیم اور حضرت امام خمینی کے روضوں کے علاوہ مساجد اور امام بارگاہوں میں بھی حضرت امام رضا ع کی شہادت کی مناسبت سے عزاداری کا سلسلہ کا رات سے ہی شروع ہو گیا تھا۔ دریں اثنا عراق، شام اور لبنان سمیت دنیا کے بعض دیگر ممالک میں بھی آج فرزند رسول حضرت امام رضا ع کی یوم شہادت منائے جانے کی اطلاعات ہیں۔
متعلقہ تحریریں
السلام علیک یا علی بن موسی الرضا
اہم کاموں کیلئے امام رضا (ع) کی دعا