• صارفین کی تعداد :
  • 3719
  • 1/26/2008
  • تاريخ :

عباس ابن عبدالمطلب

گل محمدی

12 رجب سنہ 32 ھ ق کو رسول اکرم (ص) کے چچا اور قریش کی ایک اہم شخصیت عباس ابن عبدالمطلب نے وفات پائی ۔آپ ایک دولتمند انسان تھے ۔بعض مورخین کے مطابق عباس ابن عبدالمطلب رسول اکرم (ص) کی مدینے ہجرت سے قبل ایمان لے آئے تھے لیکن اس کو چھپائے رکھا ۔کچھ دیگر مورخین کا خیال ہے کہ وہ فتح مکہ سے کچھ عرصہ قبل سنہ 8  ھ ق میں مسلمان ہوئے اورفتح مکہ کے بعد رسول اکرم (ص) نے انہیں خانۂ کعبہ کے زائرین کے لئے پانی فراہم کرنے کی ذمہ داری سونپی ۔عباس ابن عبدالمطلب مشرکین کے خلاف ہونے والی پیغمبر اسلام (ص) کی بعض جنگوں میں دیگر اصحاب رسول (ص) کے ساتھ رہتے تھے اور بہادری کے ساتھ جنگ کرتے تھے ۔پیغمبر اسلام (ص) کے یہ جانثار صحابی عمر کے آخری حصے میں بینائی سے محروم ہوگئے تھے اور اس کے کچھ عرصے کے بعد اس دار فانی سے کوچ کرگئے ۔

12 رجب سنہ 206 ھ ق کو حدیث ،تاریخی روایات اور قصص الانبیا کے راوی ابوحذیفہ (رح) نے وفات پائی ۔وہ ایک عرصے تک مکّے اور مدینے میں رہے اور علم حدیث کی تحصیل میں مصروف رہے ۔ابوحذیفہ ایک معتبر راوی حدیث تھے ۔ان کی ایک اہم کتاب المبتدا ہے جو انسانی خلقت اور قصص الانبیا کے بارے میں ہے اور معراج رسول اکرم (ص) کے بارے میں حضرت امام صادق (ع) کی ایک روایت کی تشریح ان کی دیگر بیش بہا کتابوں میں شامل ہے