• صارفین کی تعداد :
  • 1133
  • 9/28/2017
  • تاريخ :

’’عاشورا سرمشق زندگي‘‘ کا مطالعہ کیجئے

’’عاشورا سرمشق زندگي‘‘ کا مطالعہ کیجئے

 

شبستان نیوز : کتاب ’’عاشورا سر مشق زندگی‘‘ آیت اللہ سید محمد حسینی شیرازی کی وہ تصنیف ہے جو واقعہ عاشورا اور امام حسین علیہ السلام کے بارے میں بحث کرتی ہے۔

شبستان نیوز ایجنسی کی رپورٹ

 

امام حسین علیہ السلام چراغ ہدایت اور کشتی نجات ہیں اور عاشورا کا پیغام اسلام کو زندہ کرنا اور قرآن کو دوبارہ حیات بخشنا ہے اور یہ وہی ہدف ہے جس کے حصول کے لیے امام حسین علیہ السلام نے حرکت کی، قیام کیا اور بالآخر شہادت سے سرافراز ہو گئے۔

آیت اللہ سید محمد حسینی شیرازی کی کتاب ’’عاشورا سرمشق زندگي‘‘ امام حسین علیہ السلام اور واقعہ عاشورا پر بحث کرتی ہے۔ اس کتاب کے بعض عناوین درج ذیل ہیں:

اسلام و عاشورا، شعائر حسینی اور ان کی اہمیت، کربلا شہرِ مقدس، شہر نور میں، علمی تبصرے، منبر حسینی کے پُر برکت واقعات وغیرہ۔

اس کتاب سے ایک اقتباس:

’’تاریخ میں مجالس امام حسین علیہ السلام واقعہ شہادت سید الشہداء علیہ السلام کی حفاظت کا بہت بڑا ذریعہ رہی ہیں اور یہ منبر حسینی ہی ہے کہ جس نے واقعہ عاشورا کو محفوظ رکھا ہوا ہے، اس طرح کہ یہ لوگوں کے دل و دماغ اور روح و ضمیر کے ساتھ بالکل مخلوط ہو چکا ہے۔ یہ بات واضح ہے کہ یہ وہ اہم ترین واقعہ ہے جس کے ذریعے پوری دنیا میں اسلام کی تبلیغ ہوئی اور پرہیزگاری اور انسانی اقدار پورے عالم کے مسلمانوں کے درمیان رائج ہوئیں۔‘‘

یہ کتاب ادارہ انتشارات بینش آزادگان نے شائع کی ہے۔