• صارفین کی تعداد :
  • 5045
  • 8/5/2014
  • تاريخ :

امام حسين (عليہ السلام) کيوں فراموش نہيں ہوتے؟

امام حسين (ع)

امام حسين عليہ السلام کي تاريخ زندگي کہ جو تاريخ بشريت کي ہيجان انگيز ترين حماسہ کي شکل اختيار کر چکي ہے اس کي اہميت نہ صرف اس وجہ سے ہے کہ ہر سال لاکھوں انسانوں کے جذبات کي طاقت ور موجيں اپنے اطراف کو شعلہ ور کرتي ہيں اور دوسرے تمام پروگراموں سے زيادہ اچھي طرح اس کو مناتے ہيں بلکہ اس کي اہميت اس سے بھي زيادہ ہے :اس عظيم حرکت کا محرک صرف انسانوں کے پاک و پاکيزہ جذبات ہيں اور ہر سال اس تاريخي حادثہ کي ياد ميں يہ دستہ عزاداري اور جلوس و ماتم جو بہت شان و شوکت سے منايا جاتا ہے اس کيلئے کسي مقدمہ چيني اور تبليغات کي ضرورت نہيں ہے اور اس لحاظ سے يہ اپني نوعيت ميں بے نظير ہے-

ہم ميں سے اکثر لوگ اس حقيقت کوجانتے ہيں، ليکن بہت سے لوگوں (خصوصا غير اسلامي دانشوروں) کيلئے يہ بات واضح نہيں ہوئي ہے ان کي نظر ميں ايک معمہ بن کر رہي گئي ہے کہ :

کيوں اس تاريخي حادثہ کو ”‌کيفيت و کميت“کے اعتبار سے اتني اہميت دي جاتي ہے؟ کيوں اس حادثہ کي ياد کو ہر سال ، گذشتہ سال سے زيادہ جوش و ولولہ کے ساتھ منايا جاتا ہے؟

آج جب کہ ”‌بني اميہ “ اور ان کے حواليوں و مواليوں کي کوئي خبر نہيں ہے اور اس حادثہ کے وہ تمام لوگ فراموشي کے سپرد ہو چکے ہيں ، کيوں کربلا کا حادثہ ہميشہ کيلئے زندہ اور باقي ہے؟

اس سوال کے جواب کو اس انقلاب کے اصلي علل و اسباب ميں تلاش کيا جا سکتا ہے، ہم تصور کرتے ہيں کہ اس مسئلہ کا تجزيہ و تحليل ان حضرات کيلئے جو تاريخ اسلام سے آگاہي رکھتے ہيں ، کوئي مشکل کام نہيں ہے-

واضح عبارت کے ساتھ يہ کہا جائے کہ کربلا کا خوني حادثہ جو نمودار ہوا وہ دو سياسي رقيبوں کي جنگ کانتيجہ نہيں ہے کہ وہ ايک مقام و پوسٹ يا کسي زمين کو حاصل کرنے کيلئے جنگ کر رہے تھے-

اسي طرح يہ حادثہ دو مختلف گروہوں کے امتيازات و برتري کے کينہ و حسد کي وجہ سے وجود ميں نہيں آيا-

يہ حادثہ در حقيقت دو فکري اور عقيدتي نظريوں(مکاتب فکر)کي وجہ سے وجود ميں آيا کہ جس کي بھڑکتي ہوئي آگ پوري تاريخ انسانيت ميں گذشتہ زمانے سے اب تک ہرگز خاموش نہيں ہوئي ہے ، يہ جنگ تمام انبياء اور دنيا ميں اصلاح قائم کرنے والوں کي جنگ کو دوام بخشتي ہے ، بعبارت ديگر جنگ ”‌بدر و احزاب“ کو دوبارہ تشکيل ديا جا رہا ہے- ( جاري ہے )

 


متعلقہ تحریریں:

فرزند رسول حضرت امام حسين عليہ السلام کي حيات طيبہ پر ايک نظر

امام حسين (ع) کي لازوال تحريک