• صارفین کی تعداد :
  • 6351
  • 3/5/2014
  • تاريخ :

عظمت صديقہ طاہرہ زينب کبريٰ (حصّہ چہارم )

دربار ابن زیاد میں امام سجاد (ع) کی حفاظت

ايک روايت بتا تي هے کہ جس وقت قيديوں کو دمشق ميں لايا گيا تھا تو اس وقت ايک عورت يزيد کي بيوي ہند کے پاس آئي اور اس سے کہا کہ اے ہند ابھي ابھي کچھ قيدي آئے هيں انھيں ديکھ کر دل دہل اٹھتا هے آۆ چليں وهيں دل بہلائيں ہند اٹھي اور اس نے عمدہ لباس زيب تن کيا اور اپني سرتا پا چادر اوڑھي اور دوپٹہ سر کرکے اس مقام پر آئي اور اس نے خادمہ کو حکم ديا کہ ايک کرسي لائي جائے جب وہ کرسي پر بيٹھ گئي تو زينب کي نظر اس پر پڑي آپ نے غور سے اس کي طرف ديکھا تو اسے پہچان ليا اور اپني بہن ام کلثوم سے کہا بہن کيا آپ نے اس عورت کو پہچان ليا هے ؟ کلثوم نے جواب ديا کہ نهيں ميں نے اسے نهيں پہچانا ، زينب نے فرمايا يہ ہماري کنير ہند بنت عبداللہ هے جو ہمارے گھر ميں کام کاج کرتي تھي ، زينب کي بات سن کر ام کلثوم نے اپنا سرے نيچے کر ليا اور اسي طرح زينب نے بھي اپنا سر نيچے کر ليا تاکہ ہند ان کي طرف متوجہ نہ هو ليکن ہند ان دونوں بيبيو ں کو غور سے ديکھ رهي تھي اس نے آگے بڑھ کر پوچھا آپ آپ نے آپس ميں کيا گفتگو کر کے پر اسرار طور پر اور خاص انداز ميں اپنے سر جھکا لئے هيں کيا کوئي خاص بات هے ؟ زينب نے کوئي جواب نہ ديا اور خاموش کھڑي رهيں ہند نے پھر پوچھا بہن آپ کس علاقے سے هيں ؟

اب زينب خاموش نہ رہ سکيں اور فرمايا ، ہم مدينہ کے رہنے والے هيں ،ہند نے مدينہ منورہ کا نام سنا تو اپني کرسي چھوڑدي اور احترام سے کھڑي هو گئي اور پوچھنے لگي بہن کيا آپ مدينے والوں کو جانتي هيں ؟ زينب نے فرمايا ، آپ کن مدينہ والوں کے بارے ميں دريافت کرنا چاہتي هيں ہند نے کہا ، ميں اپنے آقا امام علي کے گھرانے کے متعلق پوچھنا چاہتي هوں ، علي کے گھر انے کا نام لےکر ہند کي آنکھوں سے محبت کے آنسوں جاري هو گئے اور خود کہنے لگي ميں اس گھرانے کي خادمہ تھي اور وہاں کام کيا کرتي تھي مجھے اس گھرانے سے بہت محبت هے زينب نے پوچھا تو اس گھرانے کے کن افراد کو جانتي هے اور کن کے متعلق دريافت کرنا چاہتي هے ؟ ہند نے کہا کہ امام علي کي اولاد کا حال معلوم کرنا چاہتي هوں ميں آقاحسين(ع) اور اولاد حسين (ع)اور علي (ع)کي پاکباز بيٹيوں کا حال معلوم کرنا چاہتي هوں خاص طور پر ميں اپني آقازاديوں زينب و کلثوم کي خيريت دريافت کرنا چاہتي هوں اور اسي طرح فاطمہ زہرا کي دوسري اولاد کے متعلق معلوم کرنا چاہتي هوں زينب نے ہند کي بات سن کر اشکبار آنکھوں کے ساتھ جواب ديا ، تونے جو کچھ پوچھا هے ميں تفصيل سے تجھے بتاتي هوں تو نے علي(ع)کے گھر کے متعلق پوچھا هے تو ہم اس گھر کو خالي چھوڑ کر آئے تھے ، تو حسين(ع)کے متعلق دريافت کرتي هے تو يہ ديکھو تمہارے آقا حسين(ع) کا سر تمہارے شوہر يزيد کے سامنے رکھا هے تو نے اولاد علي عليہ السلام کے متعلق دريافت کيا هے- ( جاري ہے )

 


متعلقہ تحریریں: