• صارفین کی تعداد :
  • 4735
  • 2/12/2014
  • تاريخ :

مولود موعود کا سجدہ (حصہ دوم)

مولود موعود کا سجدہ 2

مولود موعود کا سجدہ

منتہي آلآمال کي روايت کے مطابق، سيدہ حکيمہ کہتي ہيں: جب طفل نے سر سجدے سے اٹھايا تو امام عسکري (ع) نے فرمايا: پھوپھي جان! طفل کو اٹھا کر ميرے پاس لے آئيں- جب ميں نے انہيں اٹھايا تو ديکھا کہ --- اس کے دائيں بازو پر تحرير تھا:

{جَاء الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ إِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوقاً}- (3)

"اور کہئے کہ حق آ گيا اور باطل مٹ گيا يقيناً باطل تو مٹنے والا ہي ہے"-

سيدہ حکيمہ کہتي ہيں: ميں نو مولود کو اٹھا کر امام عسکري (ع) کے پاس لے گئي؛ جب اس کي نظر اپنے والد پر پڑي تو سلام کيا اور امام (ع) نے اس کو اٹھايا اور اس کي دو آنکھوں پر زبان مبارک پھرائي اور اس کے منہ اور کانوں ميں زبان پھرائي اور اس کو اپنے بائيں ہاتھ پر بٹھايا اور ہاتھ اس کے سر پر پھير ديا اور فرمايا: اے فرزند! قدر الہي سے بولو؛ تو طفل نے کہا:

{اعوذ بالله من الشيطن الرجيم * بِسْمِ اللّهِ الرَّحْمـَنِ الرَّحِيمِ * وَنُرِيدُ أَن نَّمُنَّ عَلَى الَّذِينَ اسْتُضْعِفُوا فِي الْأَرْضِ وَنَجْعَلَهُمْ أَئِمَّةً وَنَجْعَلَهُمُ الْوَارِثِينَ * وَنُمَكِّنَ لَهُمْ فِي الْأَرْضِ وَنُرِي فِرْعَوْنَ وَهَامَانَ وَجُنُودَهُمَا مِنْهُم مَّا كَانُوا يَحْذَرُونَ}- (4)

پناہ مانگتا ہوں خدا کي شيطان راندہ درگاہ سے * اللہ کے نام سے جو سب کو فيض پہنچانے والا بڑا مہربان ہے * اور ہم يہ چاہتے ہيں کہ احسان کريں ان لوگوں پر جنہيں زمين ميں کمزور بنا کر دبايا گيا ہے اور انہيں لوگوں کا پيشوا بنائيں اور زمين کا وارث قرار ديديں * انہيں زمين ميں اقتدار عطا کريں اور فرعون اور ہامان اور ان کے تمام لاۆ لشکر کو ان کي جانب سے وہ شے دکھلائيں جس سے وہ ڈرتے تھے"-

معتبر احاديث سے ثابت ہے کہ يہ آيت کريمہ امام زمانہ (عج) کي شان ميں نازل ہوئي ہے- (5)

 

حوالہ جات:

3- سورہ اسراء (17) آيت 81-

4- سورہ قصص (28) آيات 4 و 5-

5- منتہي الآمال ج 2 باب 14-

 

ترجمہ : فرحت حسین مہدوی


متعلقہ تحریریں:

امام مہدي (عج) کے بارے ميں منقولہ احاديث

خصائص و امتيازات امام عصر