• صارفین کی تعداد :
  • 4484
  • 2/11/2014
  • تاريخ :

امام مہدي (ع) کا تولد مسيحي خاتون سے!

امام مہدی (ع) کا تولد مسیحی خاتون سے! 1

پوچھا جاتا ہے کہ فرزند صالح کے لئے ايک صالحہ خاتون کي ضرورت ہے حالانکہ امام مہدي (ع) کي والدہ ايک عيسائي خاتون ہيں؛ اس کا شرعي و عقلي جواب کيا ہوسکتا ہے؟

جواب سے قبل دو نکتے:

1- امام مہدي (ع) کي والدہ کے نام نرجس، صيقل، ريحانہ، سوسن، خمط، حكيمہ اور  مريم، (1) ہيں اور ناموں کي کثرت بلاسبب نہيں ہے کيونکہ:

الف- امام حسن عسکري (ع) کي متعدد کنيزيں تھيں جن کے نام مختلف تھے-

ب- امام حسن عسکري (ع) کے نور چشم کا تولد بہت خطرناک ماحول ميں ہوا تھا جس ميں عباسي بادشاہ اور حتي کہ بعض ہاشمي امام يازدہم سميت علويوں کے گھروں پر پہرے بٹھائے ہوئے تھے کہ بچے کي پيدائش سے آگہي حاصل کرکے اس کو نقصان پہنچائيں چنانچہ خدا کي حکمت نے اپنا فيصلہ سنا ديا تھا چنانچہ پہلے تو امام مہدي (ع) کي والدہ ميں حمل کے آثار نمودار نہيں ہوئے دوسرے يہ کہ امام عسکري (ع) نے اس نومولود کا نام کسي کے لئے فاش نہيں کيا اور تيسرے يہ کہ امام (ع) کي ولادت کے وقت امام زمانہ کي پھوپھي حکيمہ خاتون اور بعذ کنيزوں کے سوا کوئي موجود نہ تھا- (2)  

2- امام کي شہريت کے بارے ميں بھي دو اقوال ہيں:

الف- مرحوم کليني کے مطابق امام قائم (ع) کي والدہ سوڈان کے شمالي شہر "النوبہ" سے تعلق رکھتي ہيں- (3)

ب- شيخ صدوق نے لکھا ہے کہ ان کا نام "مليکہ بن يشوع" ہے اور يشوع قيصر روم کے بيٹے کا نام ہے اور يشوع کي والدہ حضرت عيسي (ع) کے حواريين ميں سے ہيں- وہ مسلم افواج کے ہاتھوں اسير ہوکر عراق منتقل کي گئيں جہاں انہيں کنيز کے عنوان سے امام علي النقي الہادي (ع) کے ايلچي کے ہاتھ فروخت کي گئيں اور سامرا ميں امام ہادي (ع) کي خدمت ميں بھجوا دي گئيں- (4)  

يہ روايت مشہور ترين اور مقبول ترين ہے اور اس کے مطابق امام زمانہ (ع) کي والدہ کا نام "نرجس خاتون" ہے- انھوں نے مسلمان کي حيثيت سے امام ہادي (ع) اور امام حسن عسکري (ع) سے اسلامي تعليم و تربيت حاصل کي- (جاری ہے)

 

حوالہ جات:

1- درسنامه تاريخ عصر غيبت، مركز جهاني علوم اسلامي، چاپ شريعت قم، ص 29-

2- ابراهيم اميني، دادگستر جهان، انتشارات شفق، چاپ قدس، ص 113-114-

3- كافي، ج 1، ص 323-

4- كمال الدين، ص 317-

 

ترجمہ : فرحت حسین مہدوی


متعلقہ تحریریں:

قرب ظہور کي علامتيں احاديث کي روشني ميں

پانچويں حتمي علامت