• صارفین کی تعداد :
  • 3189
  • 12/19/2013
  • تاريخ :

مولا علي عليہ السلام کي عظمت

مولا علی علیہ السلام کی عظمت

 ذکر علي (ع) (حصہ اول)

حضرت علي عليہ السلام  کا ذکر (حصہ دوم)

حضرت  کي ولادت کا جشن (حصہ سوم)

 

اور اسلام اور پيغمبر اسلام (ص) سے احسان کا يہ صلہ کون دے گا جو قرآن ميں کہتا ہے ”‌ ھل جزاء الاحسان الا الاحسان “ احسان کا صلہ احسان کے سوا کچھ نہيں ہے اور سبحان اللہ حضرت ابو طالب (ع) کے احسانات کا کيا اچھوتا بدلہ ہے جو ہم لوگوں نے آپ کو عطا کيا ہے - حضرت ابو طالب (ع) کي نيکياں تو اتني بھاري ہيں کہ خدا کي قسم ساري دنيا کے انسانوں ميں تقسيم کر دي جائيں تو کوئي دوزخي نہ رہے - سني شيعہ سب کتابوں ميں لکھا ہے - اس ميں کوئي اختلاف نہيں ہے حضرت ابو طالب (ع) کي زوجہ محترمہ اور جناب علي (ع) کي والدہ معظمہ ، جن کا ذکر ابھي مولانا عباس رضوي نے فرمايا ، فاطمہ ابنت اسد ان مومنہ خواتين ميں سے تھيں جو سب سے پہلے اسلام لائيں - حضور (ص) کي والدہ ماجدہ کا انتقال ہوا تو انھيں کي گود ميں آپ نے پرورش پائي - آپ کو ان سے اتني محبت تھي کہ ان کي وفات پر اپنا کرتہ ان کا کفن بنانے کے لئے عطا کيا - ان کي قبر ميں تدفين سے پہلے آپ خود ليٹ گئے - حضرت فاطمہ بنت اسد کے اسلام لانے کے آٹھ سال بعد حضرت ابو طالب (ع) کي وفات ہوئي - اب يہ مسئلہ سب کو معلوم ہے کہ ايک غير مسلم اور مشرک مرد کا ايک مومنہ عورت سے نکاح نہيں ہو سکتا - نکاح ہو جائے تو ٹوٹ جاتا ہے - مگر جناب ابو طالب آٹھ سال تک ايک مومنہ بيوي کے ساتھ رہتے ہيں -آنحضور (ص)نے عليحدہ نہيں کيا اسي طرح شعب ابو طالب ميں شفيق چچا کي آغوش ميں ہوتے ہيں ،چچا رات کو اٹھ کر ان کي جگہ اپنے بيٹوں کو لا کر سلاتے ہيں کہ کہيں سوتے ميں بھتيجے پر حملہ نہ ہو جائے کہيں ان کي جگہ لوکيٹ ( Locate)نہ ہو جائے کہ وہ کہاں استراحت فرما رہے ہيں -قرآن کے احکام يہ ہيں کہ اسلام کے دشمنوں سے دوستي نہ رکھو مگر آپ خاکم بدہن ان آيات قرآني کو بھول جاتے ہيں اور قدم قدم پر اپنے غير مسلم چچا کي امداد و نصرت حاصل کرتے ہيں- ( جاري ہے )