• صارفین کی تعداد :
  • 4227
  • 12/12/2013
  • تاريخ :

امام مہدي (عج) سني تفاسير کي روشني ميں 2

امام مہدی (عج) سنی تفاسیر کی روشنی میں 2

امام مہدي (عج) سني تفاسير کي روشني ميں 1

2- {بَقِيَّةُ اللّهِ خَيْرٌ لَّكُمْ إِن كُنتُم مُّۆْمِنِينَ}- [6]

"بقيۃ اللہ (يعني اللہ کي طرف کا ذخيرہ) تمہارے حق ميں بہت بہتر ہے اگر تم صاحبِ ايمان ہو"-

شبلنجي لکھتے ہيں: "جب مہدي (عج) ظہور کريں گے؛ کعبہ کو اپنا مرکز قرار ديں گے اور ان کے 313 اصحاب ان سے جامليں گے اور وہ اپنے پہلے کلام کے طور پر اسي آيت کي تلاوت کريں گے: "بقيۃاللہ خير لکم---"، اور پھر فرمائيں گے: ميں ہوں بقيۃ اللہ (اور اللہ کا ذخيرہ) اور خليفۃ اللہ اور تم پر اللہ کي دليل و حجت"- (7)  

3- {لَهُمْ فِي الدُّنْيَا خِزْيٌ وَلَهُمْ فِي الآخِرَةِ عَذَابٌ عَظِيمٌ}- (8)  

"ان کے لئے دنيا ميں بھي رسوائي ہے اور آخرت ميں بھي عذابِ عظيم ہے"-

سيوطي لکھتے ہيں: "خواري اور ذلت اس دنيا ميں اس وقت ہوگي جب مہدي (عج) قيام کريں اور قسطنطنيہ کو فتح کريں اور ان (دشمنوں) کو ہلاک کردے"- (9) اور تفسير طبري اور کشف الاسرار (10) ميں بھي اسي قول پر تصريح ہوئي ہے جو سيوطي نے لکھا ہے"-

4- {يا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اصْبِرُوا وَصابِرُوا وَرابِطُوا وَاتَّقُوا اللَّهَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ}- (11)  

"اے ايمان والو! ضبط و تحمل سے کام لو اور استقامت کرو اور سرحدوں پر مورچے مضبوط رکھو اور اللہ کي ناراضگي سے بچنے کا خيال رکھو- شايد کہ تم دين و دنيا کي بہتري حاصل کر لو"-

حافظ سليمان بن ابراہيم قندوزي حنفي روايت کرتے ہيں کہ امام محمد باقر (ع) نے فرمايا: واجبات و فرائض پر صبر و استقامت کرو اور دشمنوں کے آزار و اذيت پر استقامت کرو اور اپنے امام مہد (عج) کے ہمراہ جہاد کے لئے تياري کرو"- (12)

5- {يَسْأَلُونَكَ عَنِ السَّاعَةِ أَيَّانَ مُرْسَاهَا}- (13)  

"آپ سے پوچھتے ہيں گھڑي کے متعلق، کہ اس کا قيام کب ہوگا؟

حافظ قندوزي حنفي مفضل بن عمر سے اور وہ امام جعفر صادق (ع) سے روايت کرتے ہيں کہ: "يہ حضرت قائم (عج) کے قيام کي گھڑي ہے"- (14)

6- {اِعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ يُحْيِي الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا}- (15)  

"جان لو کہ اللہ زندہ کرتا ہے زمين کو اس کي موت کے بعد"-

 

حوالہ جات:

6- سورة هود، آية 86-

7- الشبلنجي: نورالابصار، ص 349-

8- سورة بقره، آية 114-

9- جلال الدين سيوطي، الدّر المنثور في التفسير بالمأثور، ج 1، ص 264-

10- تفسير كسف الاسرار، ج 1، ص 325-

11- آل عمران، آية 200-

12- ينابيع المودة، ص 506-

13- سورة اعراف، آية 187-

14- ينابيع المودة، ص 429-

15- سورہ حديد، آية 17-

 

 

ترجمہ : فرحت حسین مہدوی


متعلقہ تحریریں:

حکومت حضرت امام مھدي (ع) ميں معجزے کي ضرورت

اسلام اور دوسرے اديان ميں حضرت مہدي (عج) کے ظہور کي نشانياں