• صارفین کی تعداد :
  • 4088
  • 12/10/2013
  • تاريخ :

فراخي انتظار ميں ہے 2

فراخی انتظار میں ہے 2

فراخي انتظار ميں ہے 1

اس سلسلے ميں امام رضا (ع) سے ايک روايت اور ہے کہ آپ (ع) نے فرمايا: "کس قدر خوبصورت ہے صبر و انتظارِ فرج کيا تم نے خداوند متعال کا يہ ارشاد نہيں سنا ہے کہ {وَارْتَقِبُواْ إِنِّي مَعَكُمْ رَقِيبٌ} (4) اور {فَانتَظِرُواْ إِنِّي مَعَكُم مِّنَ الْمُنتَظِرِينَ} (5)، پس صبر سے کام لو، فرج و کشادگي نااميدي کے بعد آئے گي اور تمہارے اسلاف تم سے زيادہ صبر کرنے والے تھے"- (6)

امام معصوم (ع) کي غيبت کے زمانے ميں امور ميں کشادگي کے انتظار کے ديگر اسرار ميں سے ايک "اپنے آپ کو ان کے لئے وقف کرنے" سے عبارت ہے-

يہ بات عبدالحميد الواسطي سے امام محمد باقر (ع) کے ارشاد ميں بخوبي قابل ادراک ہے- جب عبدالحميد نے دوران انتظار کي طرف اشارہ کيا تو امام (ع) نے فرمايا: اے عبدالحميد! کيا تم گمان کرتے ہو کہ جو شخص اپنے آپ کو خداوند عز و جل کے لئے وقف کرتا ہے خداوند متعال اس کے لئے کوئي کشادگي اور آسودگي قرار نہيں ديتا؟ ہاں! اللہ کي قسم! قطعاً و يقيناً خداوند اس کے لئے فرج و کشادگي قرار ديتا ہے- خداوند متعال رحمت نازل فرمائے اس بندے پر جو اپنے آپ کو ہمارے لئے وقف کرے- خدا رحمت نازل کرے اس بندے پر جو ہمارے امر کو زندہ رکھے"- (7)

اسي روايت کے تسلسل ميں عبدالحميد امام باقر (ع) سے پوچھتے ہيں: "اگر ميں امام قائم (ع) کا ظہور پانے سے قبل ہي دنيا سے رخصت ہوجاۆں تو کيا ہوگا؟" اور امام (ع) انہيں ايک بشارت اور مجموعي طور پر حقيقي منتظرين کو نويد سناتے ہيں اور فرماتے ہيں: "تم ميں سے جو بھي کہے کہ "اگر ميں قائم آل محمد (ص) تو ان کي مدد کرتا"، ايسا فرد اس شخص کي مانند ہے جو تلوار اٹھا کر امام (عج) کے سامنے ان کے دشمنوں سے لڑے، بلکہ (اس سے بھي بالاتر) اس شخص کي طرح ہے جو امام (عج) کے رکاب ميں جام شہادت نوش کرے"- (8)

 

حوالہ جات:

1- كليني، الكافي، ج1، ص371، ح3-

2- شيخ طوسي، كتاب الغيبـة، ص276-

3- بحارالانوار، ج52، ص126، ح18-

4- سورة هود (11)، آية 93- ترجمہ: تو پھر انتظار کرو ميں بھي تمہارے ساتھ انتظار کرنے والوں ميں ہوں-

5- سورة اعراف (7)، آية 71- ترجمہ: اور انتظار کرو، ميں بھي تمہارے ساتھ انتظار کرتا ہوں-

6- بحارالانوار، ج 52، ص129-

7- صدوق، كمالالدّين و تمام النعمة، باب 55، ح2

8- وہي ماخذ-

 

 

منبع: ماهنامه موعود شماره 104-

ترجمہ : فرحت حسین مہدوی


متعلقہ تحریریں:

امام مہدي (عج) کے بارے ميں منقولہ احاديث

امام مہدي (عج) کا قرآني تعارف 2