• صارفین کی تعداد :
  • 3210
  • 2/17/2013
  • تاريخ :

شادي کے ليۓ پانچ اہم معيار

شادي کے ليۓ پانچ اہم معيار

انسان کي زندگي ميں جيون ساتھي کي بہت اہميت ہوتي ہے - اچھا جيون ساتھي انسان کي زندگي ميں خوشياں بکھير ديتا ہے -  اس ميں عورت اور مرد دونوں ہي يکساں اہميت کے حامل ہوتے ہيں -  اچھے شوہر يا  اچھي بيوي کا انتخاب کسي بھي انسان کي زندگي ميں ايک انتہائي اہم فيصلہ ہوتا ہے - اس ليۓ بيوي اور شوہر کے انتخاب ميں نہايت سوچ بچار اور مختلف طرح کے معياروں کو مدنظر رکھتے ہوۓ فيصلہ کرنا چاہيۓ -  اچھے انتخاب سے آپ دنيا اور آخرت کي سعادت حاصل کر سکتے ہيں -

شادي کے متعلق ہر انسان کا  اپنا نقطہ نظر ہوتا ہے - ہر انسان کے دل ميں شادي کے ليۓ يا مطلوبہ جيون ساتھي کے ليۓ مختلف طرح کے معيار   ذہن ميں نقش ہوتے ہيں ليکن  ايک مسلمان ہونے کے ناطے ہميں چاہيۓ کہ ہم اسلامي اصولوں سے رہنمائي ليں اور اس بارے ميں قرآن ہماري بہت اچھي طرح سے رہنمائي کرتا ہے - اسلام ايک مکمل ضابطہ حيات ہے جو ہميں زندگي کے تمام معاملات ميں رہنمائي کرتا ہے -  قرآن ميں ايک اچھے شوہر يا اچھي بيوي کے انتخاب کے ليۓ مندرجہ ذيل معيار مقرر  ہيں -

1- اسلام اور ايمان               

اپنے جيون ساتھي کے انتخاب ميں ايک اہم شرط   اس کا مسلمان ہونا ہے اور اس کو انسان کے عقيدے کے مطابق ہونا چاہيۓ -  ضروري ہے کہ  عورت اور مرد اس بارے ميں  ايک ہي فکر و نظر اور عقيدے کے حامل  ہوں اور خدانخواستہ ان دونوں ميں سے ايک بھي  مشرک ہو تو  ان کي شادي  باطل  تصور کي جاۓ گي -

قرآن مجيد بڑي وضاحت  کے ساتھ اس موضوع پر ہماري رہنمائي کرتا ہے  اور کہتا ہے کہ کسي مسلمان مرد کو کوئي حق نہيں ہے کہ کسي مشرک عورت کے ساتھ شادي کرے - اسي طرح مسلمان عورتوں کو بھي  کافر مردوں سے شادي کرنے سے منع کيا گيا ہے  اور اس بات کي طرف اشارہ کيا گيا ہے کہ مسلمان مردوں کي شادياں مسلمان کنيزوں کے ساتھ بہتر  ہيں -  اسي طرح مسلمان خواتين کي  مسلمان بردوں کے ساتھ شاديوں کو  مشرک مردوں کے ساتھ شاديوں سے بہتر قرار ديا گيا ہے -

شعبہ تحریر و پیشکش تبیان


متعلقہ تحریریں:

نوجوانوں کے اصلاح کي ضرورت