• صارفین کی تعداد :
  • 3637
  • 11/21/2011
  • تاريخ :

کھيل کود (دوسرا حصّہ)

کھیل کود

بعض ايسے ہيں جو کھيل کو بچے کا عيب اور بے ادبى کى علامت سمجھتے ہيں اور کوشش کرتے ہيں کہ  حتى المقدور بچے کو کھيل سے بازرکھيں تا کہ وہ آرام سے ايک گوشے ميں بيٹھا رہے  کچھ ايسے بھى ہيں جو بچوں کے کھيل کے مخالف نہيں ہيں اور وہ بچے کو کھيلنے کے ليے آزاد چھوڑ ديتے ہيں اور اس کے کھيل ميں کوئي دخل بھى نہيں رکھتے کہتے ہيں کہ بچہ خود ہى اچھى طرح جانتا ہے کہ کسے اور کسچيز سے کھيلا جائے  تيسرى قسم ايسے سرپرستوں کى ہے جو بچوں کے کھيل کے ليے مشغوليت کے علاوہ کوئي ہدف نہيں سمجھتے وہ کھيل کے مقصد کى طرف توجہ کيے بغير بچوں کے ليے کھيل کا سامان خريد تے ہيں کھيل کا اچھا برا سامان خريد کر بچوں کے ہاتھوں ميں تھماديتے ہيں اور اپنے گھر کو کھيل کے سامان کى دو کان بناديے ہيں ليکن بچوں کے کھيل ميں کوئي دخل اندازى نہيں کرتے بچہ اپنى مرضى سے کھيلتا ہے ، بگاڑتا ہے اور پھينک ديتا ہے ہنستا ہے اورخوش ہوتا ہے اوراپنے خوبصورت کھلونوں کى بناء پر دوسروں پر فخر کرتا ہے چوتھى قسم ايسے سرپرستوں کى ہے جو نہ صرف بچے کو کھيل کى اجازت ديتے ہيں بلکہ ان کے کھيل پر پورى نظر بھى رکھتے ہيں اور گوئي مشکل پيش آجائے تو وضاحت کرتے ہيں اور اس مشکل کو حل کرتے ہيں بچے کو موقع نہيں ديتے کہ مشکلات ميں اپنى فکر و عقل کو استعمال کرے اور اپنى صلاحيت سے مشکلات کو حل کرے، اس طرح سے بچے ميں خود صلاحيت پيدانہيں ہوتى اور اس کى قوت ارادى پروان نہيں چڑھتى بلکہ وہ تمام تر ماں باپ پر انحصار کرتا ہے کہ وہ فوراً اس کى مدد کو لپکيں ان چاروں ميں سے کوئي طريقہ بھى پسنديدہ اور سودمند نہيں ہے کہ جسے بچے کى تعليم و تربيت کے ليے مفيد اور بے نقص قرارديا جائے ہر ايک ميں ايک يا زياہ نقص موجود ہيں بہترين روش کو جو ايک ذمہ دار اور آگاہ مربى اختيار کرسکتا ہے يہ ہے کہ

اولاً: بچے کو کاملاً آزاد چھوڑ دے تا کہ وہ اپنے ميلان کے مطابق کھيلے

 ثانياً: اس کے کھيلنے کے ليے ضرورى چيزيں فراہم کرے

ثالثاً: کھيل کے ليے ايسى چيزوں کا انتخاب کرے کہ جن سے بچے کى فکر اور دماغى صلاحيتوں کو تقويت پہنچے اور د وسرى طرف اسميں کوئي فنى پہلو بھى موجود ہونا چاہيے جوبچے کو مفيد کاموں کے ليے تشويق کرے اور اسے اجتماعى اور معاشرتى امور اور کاموں کى انجام وہى پر آمادہ کرے کھيلوں کى زيادہ تر چيزيں وقت اور پيسے کے ضياع کے علاوہ کچھ ثمر نہيں رکھتيں مثلاً اگر آپ اس کے ليے بجلى سے چلنے والى کار يا ريل گاڑى خريديں يا کوئي اور چيز خريديں تو آپ کا بچہ صرف ايک تماشہ بن جائے گا سارادن اسى ميں گمن رہے گا اسے ديکھے گا ہنسے گا نہ اس ميں کوئي اس کى فکر استعمال ہوگى نہ کوئي ايسى چيز ياد کرسکے گا جو آئندہ زندگى ميں اس کے کام آ سکے کھيلنے کے ليے بہترين چيزيں کھيل کا وہ سامان ہے جو فنى پہلو رکھتا ہو اور نامکمل ہو جسے بچے مکمل کريں مثلاً کسى عمارت کے مختلف حصے اور ٹکڑے ہوں نامکمل تصويرں سلائي اور کڑھائي کا سامان ، بجلى کى لائن بچھانے اور ديگر ميکانياتى کام اسى طرح بڑھئي اور ديگر فنون سے متعلقہ چيزں زراعت اور درخت لگانے ميں درکار اشياء ٹريکٹر ، اور کھيتى باڑى کى مشنيں دھاگا بننے اور کپڑے بننے کى مشينيں ڈرائنگ اور مصور ہى و نقاشى کى اشياء الگ الگ الف، ب ، اسى طرح سکھلانے اور بنانے کى چيز يں اور مجموعى طور پر کھيل کا وہ ستا سامان کو جو بچے کے کام آسکے اور وہ اسے بناتا رہے بگاڑے پھر بنائے اور اس طرح سے اپنے تجربے اور پہچان کو بڑھاتا رہے کھيل کا ايسا سامان بچے کى دماغى صلاحيت کو تقويت پہنچاتا ہے اور اسے مفيد اجتماعى کاموں کى طرف راغب کرتا ہے اور اسے تعميرى اور پيدادارى سرگرميوں کے ليے ابھارتا ہے نہ کہ اسے ايک تماشائي اور صارف اور خرچ کرنے والا بناديتا ہے اس کے بعد بچہ کو راہنمائي کى ضرورت ہوتى ہے تو ايک اچھا مربى بچوں کے کھيل کو نظر انداز نہيں کرسکتا اور اس پر نظررکھتا ہے کھيل کى نگرانى بذات خود ايک طرح کى تعليم و تربيت ہے ايک آگاہ اور ذمہ دار مربى کھيل کا مفيد سامان بچے کے سپرد کرنے کے بعد اسے آزاد چھوڑديتا ہے تا کہ وہ کھيلے اور اس ميں اپنى فکر کو استعمال کرے ليکن بالواسطہ وہ کھيل کى نگراني کرتا ہے اور جہاں ضرور ى ہو اس کى مدد کرتا ہے مثلاً اگر اس کے ليے کئي گاڑى يا ريل گاڑى خريدتا ہے تو اسسے پوچھ کہ کار اور ريل گاڑى کس کام آتى ہے

بچہ سوچنے کے بعد جواب ديتا ہے مسافروں اور سامان کولے جانے کے ليے پھر وہ مزيد اس ميں دخالت نہيں کرتا بچہ خود سوچنے لگتا ہے کہ اسپر سامان اور مسافر سوار کرے اور اگر اس کام ميں کوئي کمى ہو اور کسى اور چيز کى ضرورت ہو تو وہ خود اسے مہيا کرے گا اگر گاڑى ميں يا کسى اور کھلونے ميں کوئي فنى خرابى پيدا ہوجائے تو نہ آپ خود اسخرابى کو دورکريں اور نہ اس کے ليے کوئي اور کھلونا خريديں بلکہ خودبچے کوتشويق کريں کہ وہ اس کى خرابى کو دور کرے اور مجموعى طور پر اسکمے مسائل حل کرنے ميں بلا واسطہ دخالت نہ کريں بلکہ اس سلسلے ميں خود بچے سے کام ليں اور اس کى راہنمائي کريں تا کہ اس ميں اپنے آپ پر اعتماد پيدا ہو اور اس کا ذوق اور ہنر ظاہر ہونے لگے اگر آپ اپنى بيٹى کے ليے گڑيا خريديں تو اسے بالکل کامل صورت ميں نہ خريديں بلکہ اس کى تکميل کرنے کے ليے خود بيٹى سے کہيں اگر آپ بيٹى سے پوچھيں کہ اس گڑيا کے ليے کيا چيز ضرورى ہے تو وہ سوچنے کے بعد جواب دے گى کہ اسے لباس کى ضرورت ہے پھر آپ اسے کپڑادے سکتے ہيں تا کہ وہ اس کے ليے لباس تيارکرے آپ کى راہنمائي ميں وہ اپنى گڑيا کے ليے لباس تيار کرے گى اس پہنائے گى اس کے کپڑے دھوئے گى گڑيا کے ليے کھانا تيار کرے گى اس کا منہ دھوئے گى اسے نہلائے گى اسے سلادے گى پھر اسے جگائے گى پھر اسے مہمان کے طور پر لے جائے گى پھر اس کو بات کرنا اور ادب آداب سکھائے گى اس طرح سے بيٹى گڑيا سے کھيلے گى ليکن ايک سودمند مفيد اور تعميرى کھيل اس وقت آپ يہ ديکھيں گے آپ کى بيٹى نے جو کچھ ديکھا يا سنا ہے وہ اپنى گڑيا پر آزمائے گى بچہ ايک مقلّد ہے بہت سے کام اپنے ماں باپ، بھائي بہنوں اور دوسرے لوگوں کى تقليد ميں انجام ديتا ہے کھلونے اس وقت مفيد ہيں جب بچہ ان سے کھيلے اور کام اور ہنر سيکھے نہ يہ کہ انہيں حفاظت سے رکھے اور ان کى حرکات کو کافى سمجھے اور دوسرے بچوں پر فخر کرے کھلونوں کے ليے ايک مخصوص جگہ ہونا چاہيے جہاں بچہ کھيل کے بعد انہيں رکھ سکے اس جگہ کى صفائي اور تنظيم و ترتيب بچے کے ذمّے ہونى چاہيے کھلونے بہت زيادہ نہيں ہونے چاہئيں کہ بچہ ان ميں الجھارہے اور يہ نہ سمجھ سکے کہ اسے کس کے ساتھ کھيلنا ہے بلکہ ضرورى مقدار پر اکتفاء کرنا چاہيے ضرورى نہيں کہ کھلونے بہت خوبصورت اور مہنگے ہوں خود بچہ کاغذ ، گتے ،ڈبّے ، ٹکٹوں و غيرہ کے ذريعے کھلونے بنا سکتا ہے يا جو کھلونے اسنے خريدے ہيں انہيں کھل کر سکتا ہے

مجموعى طور پر کھيل کو چند قسموں ميں تقسيم کيا جا سکتا ہے:

1انفرادى کھيل کہ جسميں بچہ خو اکيلا ہى کھيل سکتا ہے

2اجتماعى کھيل کہ جو دوسروں سے مل کر کھيلا جاتا ہے

3فکر کھيل کہ جو فہم و امداک کو تقويت پہنچاتا ہے

4ورزشى کھيل کہ جو جسم اور پٹھوں کو مضبوط کرتا ہے

5حملے اور دفاع کا کھيل کہ جسميں کھلاڑى حملہ اور دفاع کے بارے ميں سيکھتا ہے

6ايک دوسرے سے تعاون کرکے کھيلا جانے والا کھيل کہ جسميں دوسروں سے تعاون کى روح کو تقويت

پہنچائي جا سکتى ہے

بشکريہ : مکارم شيرازي ڈاٹ او آر جي

پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان