امام زمان عليہ السلام کا طرز حکومت
سوال : امام زمان عليہ السلام کا طرز حکومت کيسا ہو گا ؟
جواب: جيسا کہ ہم سب جانتے ہيں کہ حضرت امام مھدي عليہ السلام پوري دنيا ميں اسلام کا پرچم بلند کرنے اور قرآن کي حاکميت قائم کرنے کے ليۓ ظہور پذير ہونگے اور اس بات ميں بھي کوئي شک نہيں ہے کہ حضرت امام مھدي عليہ السلام کا طرز حکومت قرآن اور نبي اکرم صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم کي سيرت کے عين مطابق ہو گا -
حضرت امام زمان عليہ السلام کے طرز حکومت کے بارے ميں معصومين عليھم السلام کي کثرت سے روايات موجود ہيں کہ جن کے چند موضوعات پر بحث کي جا سکتي ہے -
کتاب و سنت کو حقيقي تسليم کرنا
جب امام زمان عليہ السلام کي حکومت قائم ہو گي تو اس ميں تمام امور کي بنياد قرآن و سنت اور نبي اکرم صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم کي شريعت پر قائم ہو گي اور آپ عليہ السلام اپني پوري طاقت سے احکامات الہي کو نافذ کرنے کے ليۓ کوشش کريں گے اور وہ کسي کو اس بات کي اجازت نہيں ديں گے کہ ان احکامات کو رد کرے اور قانون شکني کرے -
اس بارے ميں بہت سي روايات موجود ہيں جن ميں سے چند کو نمونے کے طور پر پيش کرتے ہيں -
رسول خدا صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم نے فرمايا : امام زمان عليہ السلام ميري اولاد ميں سے ہيں ، اس کا نام ميرا نام ، اس کي کنيت ميري کنيت ، اس کي شکل و اوصاف ميري شکل اور اوصاف اور اس کي طرز ميري طرز ہے - وہ لوگوں کو ميري ملت اور شريعت پر قائم رکھے گا اور انہيں کتاب خدا عزو جل کي طرف دعوت دے گا " -
امام رضا عليہ السلام فرماتے ہيں کہ وہ لوگوں کے درميان عدل قائم کريں گے اور ان کي حکومت ميں کوئي بھي انسان دوسرے پر ظلم نہيں کرے گا -
پيغمبر ص اور امامان عليھم السلام کي سيرت کے مطابق حسن سلوک
رسول خدا صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم نے فرمايا : حضرت مھدي عليہ السلام ميري طرز کے مطابق چليں گے اور ہرگز بھي اس طرز کو نہيں چھوڑيں گے -
شعبہ تحرير و پيشکش تبيان
متعلقہ تحريريں:
مہدي عليہ السلام کا انکار کفر ہے ( حصّہ دوّم )