• صارفین کی تعداد :
  • 3429
  • 11/7/2012
  • تاريخ :

علم رياضي کا ايک اور طريقہ

حضرت امیرالمومنین (ع)

علم رياضي اور علم نجوم کا مسئلہ

حضرت علي (ع) اور اصول رياضي

ايک رياضي دان يہودي حضرت اميرالمومنين (ع) کے بار يمين کافي باتيں سن چکا تھا اور وہ تسليم نہيں کرتا تھا کہ ايک شخص تمام علوم پر کامل دسترس بھي رکھتا ہے اس نے يہ ٹھان لي کہ حضرت علي (ع) سے ايک ايسا مشکل مسئلہ پوچھے گا جس کا وہ جواب نہ ديں سکيں گے- کافي عرصہ کے بعد اس نے ايک مشکل مسئلہ نکالا اور کوفہ ميں آيا راستہ ہي ميں حضرت سے ملاقات ہوئي اور اس نے يوں عرض کيا: يا علي (ع) ميں آپ سے ايک سوال پوچھنا چاہتا ہوں، اس کا جواب مجھے فوري چاہيئے اور وہ يہ ہے کہ مجھے ايسا عدد بتائے کہ اگر اس کو ہر عدد ميں سے ايک سے دس پر تقسيم کريں تو کسر نہ آئے-

حضرت (ع) نے فرمايا اگر تجھے اس عدد کے بارے بتا ديا تو تم اسلام قبول کرو گے؟ يہودي نے کہا جي ہاں ضرور- حضرت نے فرمايا: ہفتہ کے دنوں کو سال کے دنوں پر ضرب دے دو تو ايسے عدد پاۆگے يہودي نے فورا ضرب دي اور جواب صحيح ليا- اس نے کہا علي (ع) کي فرمايش حق پر تھي لہذا اسلام کو فورا قبول کر ليا-

پيشکش: شعبہ تحرير و پيشکش تبيان