• صارفین کی تعداد :
  • 5692
  • 8/26/2012
  • تاريخ :

ميں ميں کا فلسفہ  

گائے

خود کو قصائيوں سے بچائے کب تلک

بکرے کا باپ خير منائے کب تلک

چھپتا پھرے گا تابکہ ريوڑ کے درمياں

اور گاہکوں سے خود کو بچائے گا کب تلک

بيسن پکا کے تجھ پھلائيں گے تاجران

لاغر بھلا تو خود کو بنائے گا کب تلک

کب تک رہے گا اپنے عزيزوں کے آس پاس

سچ سچ بتا تو گھر مرے آئے گا کب تلک

کب تک نہ باز آئے گا اٹھکھيليوں سے تو

سينگ اپنے بھائيوں سے لڑائے گا کب تلک

سونے نہ دے رات کو ’’ميں ميں‘’ کے شور سے

آخر محلے بھر کو جگائے گا کب تلک

وقتِ فنا بھي اپني انا کا تجھ کو زعم

’’ميں ميں‘‘ کا فلسفہ تو سنائے گا کب تلک

تحرير: شاہين اقبال اثر

پيشکش: شعبہ تحرير و پبشکش تبيان


متعلقہ تحريريں:

گھڑي