• صارفین کی تعداد :
  • 5217
  • 8/21/2012
  • تاريخ :

يقيناً خود پہ اتراتا ہے بکرا

 بکرا

فقط ’’ميں ميں‘‘ ہي چِلاتا ہے بکرا

کوئي اس کے مقابل لاکھ بولے

بس اپني دھن ميں ہي گاتا ہے بکرا

ميں آيا فلاں کے گھر ميں ديکھو

زمانے بھر کو بتلاتا ہے بکرا

جو ’’دس‘‘ سے کم لگائے اس کي قيمت

اسے خاطر ميں کب لاتا ہے بکرا

نہيں آسان بکرے تک رسائي

بڑي مشکل سے ہاتھ آتا ہے بکرا

کوئي گاہک جو چاہے دانت گننا

جھکا کر سر کو شرماتا ہے بکرا

اسے پاني سے نہلاتے ہيں بچے

لہو سے خود کو نہلاتا ہے بکرا

تگ و دَو سے ملا کرتا ہے ليکن

سہولت سے چلا جاتا ہے بکرا

تحرير: شاہين اقبال اثر

پيشکش: شعبہ تحرير و پبشکش تبيان


متعلقہ تحريريں:

دودھ پہلے سے زيادہ ہو گيا  (لطيفہ)