حضرت خديجہ (س ) کو خدا کا سلام اور خوشخبري
اسلامي روايات ميں ام المومنين حضرت خديجہ کبري (سلام الله عليها) کي شان ميں بےشمار بيانات آۓ ہيں - نمونے کے طور پر ہم کچھ کا يہاں ذکر کرتے ہيں -
1- پيغمبر اکرم صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم نے فرمايا : جبرائيل ميرے پاس آۓ اور کہا : اے خدا کے رسول ! يہ خديجہ ہے ، جب بھي وہ تمہارے پاس آۓ ، اس کو اللہ اور ميري طرف سے سلام کہنا : «و بشرها بيت في الجنه من قصب لاصخب و لانصب»،
اور اسے بہشت ميں زبر جد کے ٹکڑے سے بنے ايک گھر کہ جہاں دکھ اور بےسکوني نہيں ہے کي خوشخبري سنا دو -
2- نبي اکرم صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم نے (آيه 27 مطففين) کي تفسير ميں فرمايا کہ
«المقربون السابقون؛ رسول الله، و علي بن ابيطالب و الأئمه، و فاطمه بنت محمد؛»
مردوں ميں سے بہت سے کمال کے درجہ پر پہنچے اور عورتوں ميں سے آخري درجہ تک نہ پہنچ پائيں مگر چار عورتيں کہ جن ميں آسيہ ، مريم ، خديجہ ، فاطمہ شامل ہيں -
اور اسے بہشت ميں زبر جد کے ٹکڑے سے بنے ايک گھر کہ جہاں دکھ اور بےسکوني نہيں ہے کي خوشخبري سنا دو -
3- اميرالمومنين حضرت علي عليہ السلام نے فرمايا :
«سادات نساء العالمين اربع: خديجه بنت خويلد و فاطمه بنت محمد و آسيه بنت مزاحم و مريم بنت عمران؛»
دوجہان کي خواتين کي سردار چار عورتيں ہيں کہ جن ميں خديجہ ، فاطمہ ، آسيہ اور مريم شامل ہيں -
ان روايات کا پيغام يہ ہے کہ اس اعلي مرتبت خاتون کے مقام عظمت کے رازوں کو جان سکيں اور ان کي ذات ميں پائي جانے والي شائستگي سے آگاہي حاصل کريں اور تکميل کي طرف جانے والے راستے پر ان سے رہنمائي حاصل کرکے ان کي پيروي کريں -
پيشکش : شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان
متعلقہ تحريريں:
ابو طالب عليہ السلام ، علي عليہ السلام کے والد ماجد