• صارفین کی تعداد :
  • 2055
  • 3/24/2012
  • تاريخ :

رسول خدا سے اميرالمۆمنين کي قربت کے پہلو 5

امام علی

رسول خدا سے اميرالمۆمنين کي قربت کے پہلو1

رسول خدا سے اميرالمۆمنين کي قربت کے پہلو2

رسول خدا سے اميرالمۆمنين کي قربت کے پہلو3

رسول خدا سے اميرالمۆمنين کي قربت کے پہلو 4

اور ... اس تاريخي اعزاز کے بارے ميں فرماتے ہيں: رسول اللہ صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم ہر سال غار حرا ميں پروردگار عالم کے ساتھ خلوت کيا کرتے تھے اور اس عرصے ميں صرف ميں آپ صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم کو ديکھتا تھا اور ميرے سوا کوئي بھي آپ صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم کو نہيں ديکھ سکتا تھا

... اور جس وقت رسول خدا صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم کے گھر ميں ام المۆمنين سيدہ خديجہ سلام اللہ عليہا کے سوا کوئي مسلمان نہيں پايا جاتا تھا ميں تيسرا فرد تھا اور وحي کي روشني کو پيغمبر صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم کے مبارک وجود کي ضوء فشانيوں ميں محسوس کرتا تھا اور محمد صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم کي ذات با برکات سے نبوت کي خوشبو سونگھ ليتا تھا-(7)

اور ہاں! رسول اللہ صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم سے منقولہ حديث کے مطابق اميرالمۆمنين عليہ السلام وحي کا مشاہدہ بھي کيا کرتے تھے: "اے علي! آپ سنتے ہيں وحي سے وہي جو ميں سنتا ہوں اور ديکھتے ہيں وہي جو ميں ديکھتا ہوں گو کہ ميرے بعد کوئي نبي نہيں ہے- (8)

آپ اپنے اسلام و ايمان کے بارے ميں فرماتے ہيں: اے اللہ! تو خود جانتا ہے کہ ميں وہ پہلا شخص ہوں جس نے حق کي طرف قدم اٹھايا اور دعوت حق کو سنا اور مثبت جواب ديا اور نماز ادا کرنے ميں رسول اللہ صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم کے سوا کوئي بھي مجھ پر مقدم نہيں ہوا- (9) آپ (ع) نے منافقين کي طرف سے اپنے ہتک کے جواب ميں فرمايا: مجھے اطلاع ملي ہے کہ کچھ لوگ کہتے ہيں کہ (معاذاللہ) "علي (ع) جھوٹ بولتے ہيں؛ ...

...........

مآخذ

7ـ نہج البلاغہ خطبه قاصعه، نمبر 234-

8ـ نہج البلاغہ خطبه قاصعه ، ص 192.

9ـ نهج البلاغه، خطبه 31.