• صارفین کی تعداد :
  • 1794
  • 3/23/2012
  • تاريخ :

حديث غدير اميرالمۆمنين (ع) کي نگاہ ميں 3

عليا ولي الله

حديث غدير اميرالمۆمنين (ع) کي نگاہ ميں 1

حديث غدير مدينہ منورہ ميں

بقلم محمد محمديان تبريزى

اميرالمۆمنين عليہ السلام نے فرمايا: ميں اس شخص کو خدا کي قسم دلاتا ہوں جس نے غدير خم کے دن سنا ہو کہ رسول اللہ (ص) نے فرمايا: "جس کا ميں مولا و سرپرست ہوں يہ علي اس کے مولا اور سرپرست ہيں، خدايا جو اللہ سے محبت کرے اس سے محبت فرما اور جو علي کي دشمني کرے اس کو دشمن رکھ، جو علي کي مدد کرے اس کي مدد فرما اور جو علي کو بے يار و مددگار چھوڑے اس کو خوار و بے يار و مددگار کردے؛ کہ وہ اٹھ کر گواہي دے-

زيد بن‏ارقم کہتا ہے: اميرالمۆمنين (ع) کا يہ کلام سن کر اصحاب بدر ميں سے 12 افراد اٹھے اور سب نے گواہي دي- ليکن ميں نے ادائے شہادت سے امتناع کيا حالانکہ ميں نے يہ کلام رسول اللہ (ص) کي زبان مبارک سے سن ليا تھا اور اسي بنا پر اور اميرالمۆمنين (ع) کي نفرين کے نتيجے ميں بصارت کھوگيا اور نابينا ہوگيا-

اميرالمۆمنين عليہ السلام نے مزيد فرمايا: رسول اللہ (ص) نے فرمايا: جس کا ميں مولا ہوں يہ علي بھي اس کے مولا ہيں اور خدايا دوست رکھ جو علي کو دوست رکھے اور دشمن رکھ جو علي کي دشمني کرے، پس ميري ولايت خدا کي ولايت کا معيار اور ميرے ساتھ دشمني خدا کي دشمني کا معيار قرار پايا اور خدا نے اسي روز يہ آيت نازل فرمائي کہ: آج ميں نے تمہارے دين کوکامل کر ديا اور تم پر اپني نعمت پوري کر دي اور تمہارے لئے اسلام کو بحيثيت دين کے پسند کر ليا- (2)

حديث غدير خطبۂ وسيلہ ميں  رسول اللہ صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم نے رسول اللہ (ص) کے وصال سات دن بعد اميرالمۆمنين عليہ السلام نے مدينہ ميں ايک مفصل خطبہ ديا جو خطبۂ وسيلہ کے نام سے مشہور ہوا-

مآخذ:

2ـ سورہ مائدة آيت3-